کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھنا

فتویٰ نمبر:2019

سوال:محترم جناب مفتیان کرام

مجھے یہ پوچھنا ہے کہ میرا آپریشن ہوا ہے جس کی وجہ سے میں پیٹ پر زور نہیں دے سکتی تو اب میں نماز کس طرح پڑھوں؟

والسلام

الجواب حامداو مصليا

جو شخص رکوع ،سجدے پر قادر نہ ہو، قیام پر قادر ہو تو اس کے لیے راجح یہ ہے کہ وہ ممکن حد تک قیام کرے۔لیکن اگر کوئی مشہور قول کی بنا پر قیام پر قادر ہونے کے باوجود قیام نہیں کرتا تو بھی اس کی نمازہو جائے گی۔ 

سوال میں مذکور صورت میں چونکہ آپ کے لیے رکوع و سجدہ کرنا مشکل ہے، اس لیے آپ کرسی پر بیٹھ کر بھی پوری نماز پڑھ سکتی ہیں۔ مگر بہتر یہی ہے کہ اگر ممکن ہو نماز کھڑے ہوکر شروع کریں اور پھر بیٹھ کر اشارے سے رکوع اور سجدہ کریں۔ زمین پر سجدہ کرنا آپ کے لیے ضروری نہیں، زیادہ جھکنا نقصان دہ ہو تو جس قدر آسانی سے جھک سکتی ہوں اس قدر اشارے سے رکوع سجدہ کرلیا کریں! 

من تَعذَّر علیہ القیام لمرض أو خاف زیادتہ أو وجد لقیامہ ألمًا شدیدًا- صلی قاعدًا- کیف شاء- وإن تعذرا لیس تعذرہما شرطًا؛ بل تعذر السجود کاف لا القیام أو قاعدًا؛ لأن رکنیة القیام للتوصلی إلی السجود فلا یجب دونہ- وإن تعذرا لا القیام، أو قاعدًا وہو أفضل من الإیماء قائمًا لقربہ من الأرض․ (الدر المختار مع رد المحتار: ۲/۵۶۶- ۵۶۸، زکریا، دیوبند۔

و اللہ سبحانہ اعلم

قمری تاریخ:18 ربیع الاول1440ھ

عیسوی تاریخ:29 نومبر 2018 ء

تصحیح وتصویب:مفتی انس عبد الرحیم

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے. 

فیس بک:

https://m.facebook.com/suffah1/

ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں. 

📮ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک👇

https://twitter.com/SUFFAHPK

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

www.suffahpk.com

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g6A

اپنا تبصرہ بھیجیں