لفظ اللہ والالاکٹ پہننا کیسا ہے؟

باجی کیا وہ لاکٹ پہننا جائز ہے جس میں اللہ کا نام لکھا ہوتا ہے۔

جواب:ایسا لاکٹ پہننا مناسب نہیں، کیونکہ اس سے اللہ تعالی کے مبارک نام کی بے احترامی کا اندیشہ ہے ،سونے کی حالت میں یہ لاکٹ جسم کے نیچے دب سکتا ہے ،اس لیے ایسی چیزیں پہننے سے اجتناب کرنا چاہیے، البتہ بیت الخلاء جانے سے پہلے اسے اتار کر رکھ دینا چاہیے، اسے پہن کر بیت الخلاء جانا خلافِ ادب ہونے کی وجہ سے مکروہ ہے۔

ویکره أن یدخل في الخلاء ومعه خاتم علیه اسم الله تعالی، أو شئ من القرآن۔ (الفتاوی الھندیہ: ج:1 ص:50)

اپنا تبصرہ بھیجیں