میل شرعی اور میل انگریزی میں فرق

سوال: میل شرعی اور میل انگریزی میں کیا فرق ہے؟

جواب:فقہ کی اصطلاح میں ایک تہائی فرسخ کو میل کہا جاتا ہے۔ ایک میل شرعی، معتمد قول کے مطابق چار ہزار گز(چوبیس انگشت والے گز کے مطابق) ہوتا ہے۔

موجودہ اوزان کے اعتبار سے یہ ایک کلومیٹر، 828 میٹر اور 80 سینٹی میٹر ہوتا ہے۔ جب کہ ایک میل انگریزی کی مقدار 1760 گز ہے ،جو موجودہ اوزان میں 1 کلومیٹر 609 میٹر اور 34 میٹر) ہے۔گویاکہ میل شرعی، میل انگریزی سے240 گز (219 میٹر 46 سینٹی میٹر) لمبا ہوتا ہے۔

======================

حوالہ جات

1.الفتاوى الهندية (1 / 27):

“وأقرب الأقوال أن الميل وهو ثلث الفرسخ، أربعة آلاف ذراع، طول كل ذراع أربع وعشرون أصبعاً، وعرض كل أصبع ست حبات شعير ملصقة ظهر البطن”.

2.و فی منحۃ الخالق علی البحر الرائق للشامی عن الزیلعی والجوھرہ ان قدر المیل اربعہ آلاف ذراع الی اخرہ

ورایت فی الفلادہ الجوھریۃ ماصورتہ قال صاحبنا ابو العباس احمد شھاب الدین بن الھالم والیہ یرجع فی ھذا الباب البرید اربعۃفراسخ والفرسخ ثلاثۃ امیال والمیل الف باع۔ والباع اربعۃ اذرع والذراع اربعۃ وعشرون اصبعا والاصبع سے شعیرات موضوعۃ بالعرض والشعیر ست شعرات بشعر البرزون اھ کلامہ وھو موافق کما فی زیلعی

3.حاشیۃ البحر الرائق (1/47):

اقول فتحصل من ھذا کلہ ان ما نقلی الزیلعی ھوالمعول انتھی کلام الرملی ملخصا

4.رد المحتار (1/383 مکتبہ رشیدیہ کوئٹہ): ذراع المساحۃ وھو سبع قبضات فوق کل قبضۃ اصبع قائمہ۔

5. الفتاوى الهندية (1 / 27):

“وأقرب الأقوال أن الميل وهو ثلث الفرسخ، أربعة آلاف ذراع، طول كل ذراع أربع وعشرون أصبعاً، وعرض كل أصبع ست حبات شعير ملصقة ظهر البطن”.

6. اوزان شرعیہ مفتی شفیع عثمانی (46-48) پر ہے:

قول راجح و مختار اور معتمد یہی ہے کہ میل چار ہزار گز کا ہے۔ جس میں گز متاخرین کا اعتبار کرکے چوبیس انگشت کا قرار دیا گیا ہے۔ جو انگریزی گز سے نصف یعنی 18 انچ ہے۔ (و ھذہ بعض تصریحات الفقھاء علی اختیارہ) فی تیمم الھندیہ اقرب الاقوال ان المیل و ھو ثلث الفرسخ اربعۃ آلاف ذراع کل ذراع اربعۃ و عشروں اصبعا ۔ اھ

عالمگیریہ: (1/28 طبع مصر)

7. جامعہ علوم اسلامیہ بنوری ٹاؤن :

ایک میلِ شرعی کی مقدار ایک کلومیٹر، 828 میٹر اور 80 سینٹی میٹر ہوتی ہے۔اور ایک میل انگریزی کی مقدار 1 کلومیٹر 609 میٹر اور 34 سینٹی میٹر ہوتی ہے۔

8. دار الافتاء دارالعلوم دیوبند:

ایک میل شرعی کی مسافت دو ہزار گز کے برابر بتائی گئی ہے۔ اور آج کے نئے پیمانے سے 1828 میٹر 80 سینٹی میٹر ہوتی ہے۔ اور ایک میل انگریزی کی مسافت 1760 گز ہوتی ہے یعنی 1609 میٹر 34 سینٹی میٹر 4 ملی میٹر ہوتی ہے۔

فقط واللہ اعلم

اپنا تبصرہ بھیجیں