مجنون کو ترکہ ملے گا؟

فتویٰ نمبر:882

سوال: محترم جناب مفتیان کرام!

کیا پاگل، مجنون کو میراث میں سے حصہ ملے گا؟

والسلام

الجواب حامدۃو مصلية

جنون موانع ارث میں سے نہیں۔ لہٰذا قانون شرع کے مطابق مجنون ترکے میں سے حصہ میراث پائے گا۔لیکن چونکہ یہ مجنون ہے اور اس سے مال کے ضائع کر دینے کا اندیشہ ہے اس وجہ سے مال اس کے ولی یا سرپرست کے ہاتھ میں دیا جائے گاجس سے وہ مجنوں پہ خرچ کرے۔

▪”الموانع من الإرث أربعة:الرق،والقتل،واختلاف الدينين،واختلاف الدارين”(السراجی،ص:٤)

(وكذا فى الدر المختار:٦/٧٦٦كتاب الفرائض)

▪”ويستحق الإرث بإحدى خصال ثلاث:بالنسب وهوالقرابة،والسبب وهو الزوجية ،والولاء”(الفتاوى العالمكيريه:٦/٤٤٧،كتاب الفرائض)

و الله خير الوارثين

قمری تاریخ:١٦محرم ١٤٤٠

عیسوی تاریخ:٢٧ستمبر٢٠١٨

تصحیح وتصویب:مفتی انس عبد الرحیم

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے. 

فیس بک:

https://m.facebook.com/suffah1/

ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں. 

ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک

https://twitter.com/SUFFAHPK

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

www.suffahpk.com

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g6A

اپنا تبصرہ بھیجیں