معذور کی نماز کا حکم

فتویٰ نمبر:824

سوال: محترم جناب مفتیان کرام! 

معذور شرعی فجر کے وضو سے اشراق کی نماز ادا کرسکتی ہے؟

والسلام

سائل کا نام:سمیراء

پتا:کراچی

الجواب حامدۃو مصلية

معذور شرعی فجر کے وضو سے اشراق کی نماز ادا نہیں کرسکتی کیونکہ معذور کے لیے یہ حکم ہے کہ وہ ایک وقت کی نماز کے لیے وضو کرکے وقت کے اندر فرائض اور نوافل ادا کرسکتا ہے،البتہ نماز کا وقت جیسے ہی ختم ہوگا تو اس شخص کا وضو بھی ختم ہوجائے گا۔ اشراق فجر کے وقت میں داخل نہیں لہذا اس کے لیے نیا وضو کرنا ہوگا۔

”المستحاضة ومن بہ سلس البول او استطلاق البطن او انفلات الریح او رعاف دائم او جرح لا یرقا یتوضئون لوقت کل صلاة ویصلون بہ فی الوقت ما شاءوا من فرض و نفل ،ویبطل بخروجہ فقط.“(ملتقی الابحر متن مجمع الانھر،١|٨٤)

و اللہ سبحانہ اعلم

بقلم :بنت شاھد

قمری تاریخ:٢٠ذی الحجہ،١٤٣٩ھ

عیسوی تاریخ:١ستمبر،٢٠١٨ء

تصحیح وتصویب:مفتی انس عبدالرحیم

➖➖➖➖➖➖➖➖

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے. 

📩فیس بک:👇

https://m.facebook.com/suffah1/

====================

ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں. 

📮ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک👇

https://twitter.com/SUFFAHPK

===================

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

www.suffahpk.com

===================

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g6A

اپنا تبصرہ بھیجیں