مونچھوں پر بلیڈ مارنا

دارالعلوم کراچی فتویٰ نمبر132

 مونچھوں کو ا س قدر کتروانا کہ ہونٹ کےاوپر کا حصہ ظاہر ہوجائے بالاجماع سنت ہے اور حضرت  امام  طحاوی ؒ  کی  تحقیق   کے مطابق اس سے زیادہ کترواکر باریک کرنا اور زیادہ بہتر ہے  اور حلق یعنی بلیڈ وغیرہ سے منڈوانے  کے بارے میں حضرات فقہاء کرام رحمہم اللہ کا اختلاف ہے ، بعض   حضرات منڈوانے   کی اجازت دیتے ہیں  اور اکثر  حضرات  اسے بدعت  کہتے ہیں ۔ لہذا نہ منڈوانے میں احتیاط  ہے البتہ کم کرنا بہتر ہے  (

ماخذہ  تبویب  :3/12 )

فی شرح معانی الاآثار :308/2)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ دارالعلوم کراچی

پی ڈی ایف فائل میں فتویٰ حاصل کرنے کے لیے لنک پرکلک کریں :

https://www.facebook.com/groups/497276240641626/566086670427249/

اپنا تبصرہ بھیجیں