ناخن بڑھانا

فتویٰ نمبر:873

سوال: محترم جناب مفتیان کرام! 

السلام علیکم!کیا لڑکیوں کا فیشن کے طور پہ ناخن بڑھانا جائز ہے ؟

کیا چالیس دن کے اندر ناخن کاٹنا ضروری ہے؟

والسلام

سائل کا نام:ھنیہ 

پتا :کینیڈا

الجواب حامدۃو مصلية

مردوں کی طرح عورتوں کو بھی ناخن بڑھانا صحیح نہیں ہے، چالیس روز کے بعد بھی نہ کاٹنا مکروہ تحریمی ہے۔

سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ رسول کریمﷺنے ہمارے لیے چالیس دن وقت مقرر کیا تھا کہ ہم ہر چالیس دن میں کم از کم ایک بار ضرور اپنے ناخن کتر لیں اور بدن کے دوسرے حصوں کی صفائی کریں (رواہ مسلم عن انس باب خصال الفطرة)

عورتوں اور مردوں دونوں کے لیے مستحب ہے کہ ہفتے میں ایک بار اپنے ناخن کتر لیے جائیں کیونکہ ناخن جلد بڑھ جاتے ہیں ۔

“کرہ ترکہ وراء الأربعین وفي رد المحتار أي تحریمًا لقول المجتبی، ولا عذر فیما وراء الأربعین ویستحق الوعید اھ وفي أبي السعود عن شرح المشارق لابن ملک روی مسلم عن أنس بن مالک وقت لنا في تقلیم الأظفار وقص الشارب ونتف الإبط أن لا نترک أکثر من أربعین لیلة”ً (رد المحتار مع الدر المختار: ۹/۵۸۳)

و اللہ سبحانہ اعلم

بقلم : بنت سبطین عفی عنھا

قمری تاریخ:19 ذوالحجہ 1439

عیسوی تاریخ:30اگست 2018

تصحیح وتصویب:مفتی انس عبدالرحیم صاحب

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے. 

📩فیس بک:👇

https://m.facebook.com/suffah1/

ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں. 

📮ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک👇

https://twitter.com/SUFFAHPK

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

www.suffahpk.com

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g6A

اپنا تبصرہ بھیجیں