نماز ميں ایک ہی سورةکا تکرار

فتویٰ نمبر:830

سوال: محترم جناب مفتیان کرام! 

مجھے بتائیں کہ اگرنمازمیں فرض رکعت میں پہلی اور دوسری رکعت میں اگر سورہ ناس آخری سورت پڑھ لی تو نماز ہو جائے گی اور وتر میں پہلی رکعت میں فاتحہ کے بعد سورہ کافرون پڑھ لی دوسری میں سورہ النصر پڑھ لی پھر تیسری میں بھی سورہ النصر پڑھ لی تو نماز ہو جائے گی؟

والسلام

الجواب حامدۃو مصلية

اگر کسی کو ایک ہی سورہ یاد ہو تو دونوں رکعتوں میں اسے مکرر پڑھنے میں کوئی حرج نہیں اور اگر اور سورتیں بھی یاد ہیں تو فرض نماز میں دورکعت میں قصداً ایک ہی سورت پڑھنا مکروہ ہے گو نماز ہوجائے گی۔ البتہ بھولے سے اس طرح کر لیا تو کوئی کراہت نہیں۔ یاد رہے نوافل میں سورة کا تکرار یا خلاف ترتیب تلاوت جائز ہے۔

لا بأس أن يقرأ سورةويعيدها فى الثانية(الدر المختارمع رد المحتار:٢/٢٦٢)

أفاد أنه يكره تنزيها(الدر مع الرد:٢/٢٦٢)

و اللہ سبحانہ اعلم

بقلم: رقيه بنت سعیدالرحمن

قمری تاریخ:٢٢ذى الحجه١٤٣٩

عیسوی تاریخ:٣ستمبر٢٠١٨

تصحیح وتصویب:مفتی انس عبد الرحیم

➖➖➖➖➖➖➖➖

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے. 

📩فیس بک:👇

https://m.facebook.com/suffah1/

====================

ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں. 

📮ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک👇

https://twitter.com/SUFFAHPK

===================

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

www.suffahpk.com

===================

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g6A

اپنا تبصرہ بھیجیں