ناپاک تیل/گھی پاک کرنے کا طریقہ

تیل اور گھی میں کوئی ناپاک چیز گر جائے تو اس کو کس طرح پاک کیا جائے گا؟

جواب:ناپاک تیل کو دو طریقوں سے پاک کیا جاسکتا ہے:

1. جتنا تیل ہو اتنا یا اس سے زائد پانی ڈال کر اس کو پکایا جائے،جب پانی جل جائے تو پھر مزید پانی ڈال کر یہی عمل دوبارہ کیا جائے،اس طرح تین بار کرنے سے تیل پاک ہو جائے گا۔

2 . جتنا تیل ہو اتنا ہی پانی ڈال کر ہلایا جائے،جب پانی تیل کے اوپر آ جائے تو کسی طرح پانی کو نکال دیا جائے،اس طرح تین دفعہ پانی ملا کر نکال دینے سے تیل پاک ہو جائے گا۔رہی بات گھی کی تو پگھلا ہوا گھی تو تیل کی طرح ہے ،جو طریقہ تیل پاک کرنے کا ہے وہی گھی کا ہوگا، البتہ اگر گھی منجمد(جما) ہو تو صرف ناپاک حصے کو نکال دینے سے باقی سب پاک ہو جائے گا۔

————————–

حوالہ جات:

1۔لو تنجس العسل فتطهيره أن يصب فيه ماء بقدره فيغلي حتى يعود إلى مكانه،والدهن يصب عليه الماء فيغلي فيعلو الدهن الماء فيرفع بشيء هكذا ثلاث مرات.

(رد المحتار:597/1 مکتبہ رشیدیہ)

2۔تنجس العسل يلقى فى طنجير ويصب عليه الماء ويغلى حتى يعود إلى مقداره هكذا ثلاثا فيطهر،قالوا:وعلى هذا الدبس،الدهن النجس يغسل ثلاثا بأن يلقى فى الخابية ثم يصب فيه مثله ماء ويحرك ثم يترك حتى يعلو الدهن فيؤخذ أو يثقب أسفل الخابية حتى يخرج الماء هكذا ثلاثا فيطهر.

(الفتاوى الهندية:47/1)

3۔تیل کو پاک کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ اس کو کسی برتن میں ڈال کر اتنا ہی پانی اس میں ڈال دیا جائے اور ہلا کر چھوڑ دیا جائے جب تک تیل اوپر آ جائے،پھر برتن میں سوراخ کرے یا نتھار کر پانی علیحدہ کر دیا جائے،تین مرتبہ یہی عمل کرنے سے تیل پاک ہو جائے گا۔

(فتاوی عثمانی:317/1)

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم بالصواب

4اکتوبر2021ء

27صفر1443ھ

اپنا تبصرہ بھیجیں