نجاست اور ان سے پاکی کا بیان

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔

سوال:نجاست خفیفہ کتنی مقدار میں لگ جائے تو معاف ہوگی؟

وعلیکم السلام و رحمة الله و بركاته

الجواب باسمه ملهم الصواب

اگر کپڑے یا تمام بدن کے کسی حصہ پر چوتھائی سے کم نجاست خفیفہ (جیسے: حرام پرندوں کی بیٹ وغیرہ،حلال جانوروں کا پیشاب )لگ جائے تو وہ معاف ہوتی ہے،چوتھائی سے مراد ہر اس کپڑے کا چوتھائی حصہ ہے جس پر نجاست لگی ہے ،مثلاً: دامن میں لگی تو اس کا چوتھائی ، آستین میں نجاست لگی ہے تو اس کا چوتھائی ہے،اسی طرح بدن میں ہاتھ ، پیر، پیٹ ، پیٹھ وغیرہ الگ الگ شمار ہوں گے۔ معاف ہونے کا مطلب یہ ہے کہ اس حال میں نماز ہو جائے گی؛ لیکن نہ دھونا اور اسی طرح نماز پڑھتے رہنا مکروہ اور برا ہے۔

————————-‐————–

حوالہ جات :

1۔ وعفي قدر الدرہم وزناً في المتجسدة ومساحة في المائعة وہو قدر مقعر الکف داخل مفاصل الأصابع من النجاسة الغلیظة فلا یعفی عنہا إذا زادت علی الدرہم مع القدرة علی الإزالة (مراقی الفلاح ) وعفي دون ربع ثوب من نجاسة مخففة .

(الدر المختار: 526/1)

2۔و ثوب أي و نحوه كالخفّ فإنه يعتبر فيه قدر الربع، والمراد ربع ما دون الكعبين لا ما فوقهما لانه زائد الخف.

(الدر المختار: 526/1)

3۔۔۔وَذَكَرَ الْكَرْخِيُّ أَنَّ النَّجَاسَةَ الْغَلِيظَةَ عِنْدَ أَبِي حَنِيفَةَ: مَا وَرَدَ نَصٌّ عَلَى نَجَاسَتِهِ، وَلَمْ يَرِدْ نَصٌّ عَلَى طَهَارَتِهِ، مُعَارِضًا لَهُ وَإِنْ اخْتَلَفَ الْعُلَمَاءُ فِيهِ وَالْخَفِيفَةُ مَا تَعَارَضَ نَصَّانِ فِي طَهَارَتِهِ وَنَجَاسَتِهِ، وَعِنْدَ أَبِي يُوسُفَ وَمُحَمَّدٍ الْغَلِيظَةُ: مَا وَقَعَ الِاتِّفَاقُ عَلَى نَجَاسَتِهِ، وَالْخَفِيفَةُ: مَا اخْتَلَفَ الْعُلَمَاءُ فِي نَجَاسَتِهِ وَطَهَارَتِهِ۔

(بدائع : فصل فی الانجاس:1/80 )

فقط واللہ اعلم بالصواب

1/دسمبر/2021

26/ربیع الآخر/1443ھ

اپنا تبصرہ بھیجیں