اولاد کو دیے گئے ہدیہ میں میراث کا جاری ہونا

سوال: ابو نے بڑی بہن کو ان کی شادی سے پہلے ایک کمبل گفٹ کیا تھا لیکن بہن کی شادی 2006 میں ہوگئی تھی اور وہ کمبل بہن نے ابو کے گھر اپنے رہنے اور رکنے کے لیے چھوڑ دیا تھا کہ جب ابو کے گھر آوں گی تو اس کمبل کو استعمال کروں گی تو کیا یہ کمبل بھی ورثاء میں تقسیم ہوگا؟

امی نے بھی اپنی حیاتی میں 2014 میں شادی شدہ بہن کے لیے سونے کے جھمکے بنائے تھے کیا وہ بھی تقسیم ہوں گے؟ کیونکہ جھمکے امی نے بہن کو گفٹ کئے تھے۔

الجواب باسم ملھم الصواب

جو چیزیں آپ کے والدین نے بچوں کو گفٹ کی تھیں وہ اب بچوں کی ملکیت ہے(کمبل بھی اور جھمکے بھی) اس لئے وہ انہی کے پاس رہیں گے میراث میں تقسیم نہیں ہوں گے۔

(۱) ولووہب رجل شیئا لأولادہ في الصحۃ… روي عن أبي حنیفۃ أنہ لابأس بہ۔ (ہندیۃ، کتاب الہبۃ، الباب السادس، مکتبۃ زکریا دیوبند قدیم ۴/۳۹۱، جدید ۴/۴۱۶)

2۔ حکم الہبۃ ثبوت الملک للموہوب لہ۔ (الفتاوی التاتار خانیۃ: کتاب الہبۃ، مکتبۃ زکریا ۱۴/ ۴۱۳، رقم: ۲۱۵۳۷)

فقط۔ واللہ خیر الوارثین

اپنا تبصرہ بھیجیں