رضاعی بہن کی بہن سے نکاح کا حکم

فتویٰ نمبر:863

سوال: محترم جناب مفتیان کرام! 

زید اور زینب نے ایک عورت کا دودھ پیا ہے تو اس صورت میں زید کی شادی زینب کی بہن سے جائز ہے؟

والسلام

الجواب حامدۃو مصلية

زید کی شادی زینب کی بہن سے شرعا درست ہے،کیونکہ ان دونوں کے درمیان حرمت ثابت نہیں،البتہ زید اور زینب ایک دوسرے کے لیے محرم ہیں اور ان کا آپس میں نکاح درست نہیں کیونکہ ان دونوں نے ایک عورت کا دودھ پیا ہے اور زینب کی بہن اس میں ان کی شریک نہیں،لہذا ان دونوں کا آپس میں نکاح جائز ہے۔

ولاحل بین رضیعی امراة،لکونھما اخوین،وان اختلف الزمن والاب وتحل اخت اخیہ رضاعا ونسبا.“(الدر المختار،باب الرضاع،٣|٢١٧)

”ویجوز ان یتزوج الرجل باخت اخیہ من الرضاع،لانہ یجوز ان یتزوج باخت اخیہ من النسب،الخ.“(الھدایة،کتاب الرضاع،٢|٣٥١)

”کل صبی اجتمعا علی ثدی امراة واحدة،لم یجز لاحدھما ان یتزوج بالاخری.“(الھدایة،کتاب الرضاع،٢|٣٥١)

و اللہ سبحانہ اعلم

بقلم :بنت شاھد عفی عنھا

قمری تاریخ:٢٣ذی الحجہ،١٤٣٩ھ

عیسوی تاریخ:٤ستمبر،٢٠١٨ء

تصحیح وتصویب:مفتی انس عبدالرحیم

➖➖➖➖➖➖➖➖

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے. 

📩فیس بک:👇

https://m.facebook.com/suffah1/

====================

ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں. 

📮ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک👇

https://twitter.com/SUFFAHPK

===================

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

www.suffahpk.com

===================

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g6A

اپنا تبصرہ بھیجیں