روزے میں آئی ڈراپس استعمال کرنے کا حکم

روزے میں آئی ڈراپس استعمال کرسکتے ہیں؟ کیونکہ آئی ڈراپس آنکھوں سے ہوتے ناک سے ہوتے ہوئے حلق تک جاتے ہیں۔

جواب:

روزہ کی حالت میں ضرورت کے وقت آنکھ میں دوا ڈالنا جائز ہے، اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا، اگرچہ دوا کا ذائقہ حلق میں محسوس ہو۔ آنکھ  کسی چیز کے بدن میں داخل کرنے کے لیے ایسا واضح اور کھلا راستہ نہیں ہے کہ اسے منفذِ معتاد کہا جاسکے، اور روزہ کے افطار کے لیے کسی چیز کا منفذِ معتبرہ سے داخل ہونا ضروری ہے، اور آنکھ میں اگر کسی چیز کے داخل کرنے سے حلق میں اس کا اثر بھی محسوس ہو تو وہ اثرات حلق میں مسامات کے ذریعہ پہنچتے ہیں، اور مسامات کے ذریعے کسی چیز کے بدن میں داخل ہونے سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

” ولو اقطر شیئاً من الدواء في عینه لا یفطر صومه عندنا وإن وجد طعمه في حلقه”.

(الفتاوی الهندية۱:۲۰۳، الباب الرابع فیما یفسد وما لایفسد)

اپنا تبصرہ بھیجیں