سجدےمیں دونوں پاؤں اٹھ جائیں توکیانمازہوجائےگی؟

سوال: سجدے میں دونوں پاؤں اٹھ جائیں تو کیا حکم ہے؟

سائلہ:بنت محمد ،ناظم آباد کراچی

الجواب باسم ملہم الصواب

اگر زمین پر پاؤں رکھنے کے بعد اٹھ گئے یا اٹھنے کے بعد پھر زمین پر رکھ لیے تو نماز ہوگئی ۔فقط(فتاوی دارالعلوم دیوبند2/107)

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 500)

أن المشهور في كتب المذهب اعتماد الفرضية والأرجح من حيث الدليل والقواعد عدم الفرضية ۔۔۔في البزازية: والمراد بوضع القدم هنا وضع الأصابع أو جزء من القدم وإن وضع أصبعا واحدة أو ظهر القدم بلا أصابع، إن وضع مع ذلك إحدى قدميه صح وإلا لا. ۔۔۔۔۔واللہ سبحانہ وتعالی اعلم۔

الجواب صحیح

مفتی محمد انس عبدالرحیم عفا اللہ عنہ

اپنا تبصرہ بھیجیں