سیپ سے بنی اشیاء گھر میں سجانا

السلام علیکم ورحمة الله وبركاته

کیا سیپ سے بنی ہوئی اشیاء گھر میں سجا سکتے ہے کسی سے سنا ہے جاندار ہوتی ہیں گھر میں نہیں رکھ سکتے۔

الجواب باسم ملھم الصواب

سیب جاندار چیز نہیں ہے،بلکہ سیپ ایک دریائی کیڑے کا گھر ہے،اس کا بالائی حصہ کھردرا اور اندرونی چکنا ہوتا ہے،لہذا سیب سے بنی ہوئی اشیا گھر میں رکھنے میں کوئی حرج نہیں۔

___________

حوالہ جات :

قرآن کریم سے :

1۔وَهُوَ الَّذِي سَخَّرَ الْبَحْرَ لِتَأْكُلُوا مِنْهُ لَحْمًا طَرِيًّا وَتَسْتَخْرِجُوا مِنْهُ حِلْيَةً تَلْبَسُونَهَا ۔۔

♦ (سورة النحل :14)

ترجمہ : اور وہی ہے جس نے مسخر کیا تمھارے لئے سمندر کو تاکہ تم کھاو اس میں سے تازہ گوشت اور تم نکالتے ہو اس میں سے زیور جنہیں تم پہنتے ہو ۔۔

واللہ اعلم بالصواب

27 جنوری 2022

22جمادی الثانی 1443

اپنا تبصرہ بھیجیں