اسٹیلز کے برتن میں کھانا پینا

سوال:کیا اسٹیل،ایلومینیم،میٹلز کے برتنوں میں کھانا پینا صحیح ہے،بعض لوگ کہتے ہیں کہ حدیث میں ممانعت آئی ہے اس لیے ان میں کھانا مناسب نہیں ہے۔

الجواب باسم ملھم الصواب

سونے چاندی کے علاوہ ہر قسم کے برتنوں کا استعمال شرعاً جائز ہے۔

=================

حوالہ جات

1۔”واما الآنیة من غیر الفضة والذھب،فلاباس بالاکل والشرب والانتفاع بھا،کالحدید والصفر والنحاس والرصاص والخشب والطین۔“

(ردالمحتار:کتاب الحظر والاباحة، 343/6،سعید)

2۔”ولاباس بآنیة العقیق والبلور والزوجاج والزبرجد والرصاص۔“

(الفتاوی العالمگیریة:کتاب الکراھیة،الباب العاشر فی استعمال الذھب والفضة،335/5)

فقط واللہ اعلم

6مارچ 2022ء

2شعبان 1443ھ

اپنا تبصرہ بھیجیں