طلاق معلق 

فتویٰ نمبر:1085

سوال:اگر شوہر نے بیوی سے کہا کہ اگر تو میری اجازت کے بغیر باہر گئی تو میرا تیرا تعلق ختم۔اب اگر عورت شوہر کے اجازت کے بغیر باہر جائے گی تو کونسی طلاق واقع ہوگی؟

بنت عبد اللہ کراچی

الجواب بعون الملک الوھاب

مذکورہ بالا مسئلے میں ان الفاظ کے کہتے وقت اگر شوہر کی نیت طلاق کی تھی تو شرط کے پائے جاتے ہی طلاق بائن واقع ہو جائے گی۔اور اگر طلاق کی نیت نہ تھی ؛بلکہ دوسرے معنے کے اعتبار سے کہا تو طلاق واقع نہیں ہوگی۔

“و اذا اضافہ الی الشرط وقع عقیب الشرط اتفاقاً،مثل:ان یقول لامرأتہ:”ان دخلت الدار فانت طالق ۔”

(الفتاوی عالمگیری:1/440، الفصل الثالث فی تعلیق الطلاق)

واللہ تعالی اعلم بالصواب

بنت امل خان

صفہ اسلامک ریسرچ سینٹر ،کراچی

14رجب،1439ھ/2 اپریل،2018ء

اپنا تبصرہ بھیجیں