تعارف سورۂ کوثر


اس سورت میں تین مقاصد بیان ہوئے ہیں:
(۱) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر اللہ کا فضل واحسان کہ اس نے آپ کو کوثر عطا کی ،کوثر جنت کی وہ نہر ہے جہاں قیامت کے دن حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے امتیوں کو جام بھر کر پلائیں گے ،چونکہ کوثر کا معانی خیر کثیر ہے ا س لئے نبوت ،کتاب ،حکمت،علم ،حق شفاعت ،مقام محمود،معجزات اور قرآن کریم کو بھی کوثر قرار دیاگیا ہے
(۲)نبی اکرم صلی اللہ علی وسلم کو حکم دیاگیا کہ کوثر جیسی عظیم نعمت کا شکر ادا کرنے کے لئے آپ نماز کی پابندی فرمائیں اور اللہ کے لئے قربانی دیں
(۳) آپ کو بشارت سنائی گئی کہ آپ کے دشمن ذلیل وخوار ہوں گے اوران کا نام ونشان مٹ جائے گاچنانچہ ایسا ہی ہوا۔
(خلاصہ قرآن)
 

اپنا تبصرہ بھیجیں