وضومیں سنت چھوٹ جانے کی صورت میں وضو کا حکم

 السوال:وضو میں کوئی سنت چھوٹ جائے تو وضو ہوگا یا نہیں.
سائل:محمد احمد

فتویٰ نمبر:286
 الجواب حامدةو مصلية
وضو میں کوئی سنت چھوٹ جائے تو وضو ہوجائےگا۔ کیونکہ سنت چھوڑ دینے سے وضو میں کوئی فرق نہیں آتا، البتہ سنت چھوڑنے کی عادت بنانی نہیں چاہیے۔سنت چھوڑنے کی عادت سخت گناہ کی بات ہے۔
“قال تعالي:فا غسلواوجوهكم وايدیكم إلي المرافق وامسحو برؤسكم وارجلكم إلي الكعبين” (المائده: ٦)
و اللہ اعلم بالصواب
بنت گل رحمان عفی عنہا
24ربیع الثانی 1439ء
10 فروری 2018

اپنا تبصرہ بھیجیں