فرض نماز کی تیسری چوتھی رکعت میں سورۃ ملانا

سوال: میری والدہ کی عمر تقریبا 85سال ہے اکثر ہی وہ فرض نماز کی تیسری اورچوتھی رکعت میں بھی بھول کر سورۃ فاتحہ کے بعد سورۃ ملا لیتی ہیں۔ کیا انہیں سجدہ سہو کرنا ہوگا یا نماز دہرانی ہوگی؟ الجواب باسم ملہم الصواب مذکورہ صورت میں سجدہ سہو کی ضرورت نہیں،نماز ہوجائے گی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حوالہ مزید پڑھیں

وضومیں سنت چھوٹ جانے کی صورت میں وضو کا حکم

 السوال:وضو میں کوئی سنت چھوٹ جائے تو وضو ہوگا یا نہیں. سائل:محمد احمد فتویٰ نمبر:286  الجواب حامدةو مصلية وضو میں کوئی سنت چھوٹ جائے تو وضو ہوجائےگا۔ کیونکہ سنت چھوڑ دینے سے وضو میں کوئی فرق نہیں آتا، البتہ سنت چھوڑنے کی عادت بنانی نہیں چاہیے۔سنت چھوڑنے کی عادت سخت گناہ کی بات ہے۔ “قال مزید پڑھیں

لفظ چھوڑنا کہنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے

سوال: شوہر نے بیوی سے کہا میں نے تجھے  چھوڑا۔ میں نے تجھے چھوڑا۔ میں نے تجھے چھوڑا۔ تو کتنی طلاقیں ہوتی ہیں ؟ جواب : اس عورت پر  تین طلاقیں  واقع  ہوگئی ، اب وہ عورت بغیر حلالہ کے  اپنے شوہر کے لیے حلال  نہیں ہوسکتی ۔ ( فتاویٰ عثمانی :  2/361)