وضو کے بعد ناپاک بستر پر بیٹھنا

سوال:اگر بستر پر زیادہ مقدار میں شیر خوار چھوٹے بچوں کا پیشاب خشک ہو گیا ہو تو اس بستر پر وضو کرنے کے بعد بیٹھ سکتے ہیں اور کپڑے ناپاک تو نہیں ہونگے اور کیا اسی وضو سے نماز ادا کر سکتے ہیں ؟
الجواب باسم ملہم بالصواب
اگر بستر پر نجاست خشک ہوجائے اور اپنے کپڑے بھی تر نہ ہوں تو اس بستر پر بیٹھ سکتے ہیں اور اس وضو سے نماز بھی پڑھ سکتے ہیں اس سے وضو پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حوالہ جات
1)۔(لف ثوب نجس رطب فی ثوب طاھر یابس فظھرت رطوبتہ علی ثوب طاھر)کذا النسخ،وعبارۃ الکنز:علی الثوب الطاھر(لکن لایسیل لو عصر لا یتجنس)قدمناہ قبیل کتاب الصلاۃ(کما لو نشر الثوب المبلول علی حبل نجس یابس)اوغسل رجلہ ومشی علی ارض نجسۃ او قام علی فراش نجس فعرق ولم یظھر اثرہ لا یتجنس خانیۃ(الدرالمختار 733/6)

والله سبحانه وتعالى اعلم
تاريخ 2022-09-29
2 ربیع الاول1444

اپنا تبصرہ بھیجیں