فرض نماز کےسجدےمیں مسنون دعا پڑھنے کا حکم

سوال:السلام علیکم و رحمتہ اللہ وبرکاتہ!

سنت اور نفل نماز کے علاوہ فرض نماز کے سجدہ اور رکوع میں مسنون دعا جائز ہے. جو حدیث سے ثابت ہو یا نہیں صرف نفل اور سنت رکعتوں میں پڑھیں؟

الجواب باسم ملھم الصواب

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!

قومہ، رکوع، جلسہ اور سجدہ وغیرہ کی دُعاؤں کے لیے بہتر یہ ہے کہ یہ دعائیں سنت اور نفل نماز میں پڑھی جائیں، تاہم اگر فرض نماز (مرد کسی عذر کی وجہ سے) انفرادی طور پر پڑھے یا جیسے عورت کو فرض نماز گھر میں پڑھنے کا حکم ہے تو وہ یہ دعائیں فرض میں بھی پڑھ سکتے ہیں۔

فتاوی شامی میں ہے :

“ولیس بینهما ذکر مسنون … وماورد محمول علی النفل … ثم الحمل المذکور صرح به المشائخ في الوارد في الرکوع والسجود … وقال: إن ثبت في المکتوبة فلیکن في حالة الانفراد أو الجماعة والمامومون محصورون لایتثقلون بذلك … الخ (شامی ،ج:۱، ص: ۵۰۹، ط: سعید)

فقط-واللہ تعالی اعلم بالصواب

اپنا تبصرہ بھیجیں