تین بار سورۃ اخلاص پڑھنے کی فضیلت

سوال:  3 دفعہ سورۃ اخلاص پڑھنےکا ثواب  قرآن پڑھنےکےبرابرملتا ہے؟

فتویٰ نمبر:137

 جواب:  جی ہاں!3 دفعہ  سورۃ اخلاص پڑھنے کا ثواب قرآن کریم  پڑھنےکے برابرملتا ہے کیونکہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا جس کا مفہوم  ہے کہ سورہ اخلاص  1 تہائی  قرآن کے برابر  ہے جیسا کہ  ” حصن حصین “میں ہے :

 ” نبی  کریم  ﷺ نے فرمایا: قسم  ہےاس ذات پاک کی  جس کے ہاتھ  میں میری جان ہے کہ یہ سورۃ اخلاص ایک تہائی  قرآن کے برابر  ہے” ( حصن حصین : صفحہ  299) ( مولانا محمد ادریس صاحب )

اپنا تبصرہ بھیجیں