عبقری وظائف پڑھنے کا حکم

سوال:”عبقری” وظائف کے بارے میں کیا رائے ہے ؟

فتویٰ نمبر:102

جواب:جو وظائف درجِ ذیل شرائط کے ساتھ ہوں وہ جائز ہیں : 


۱۔وظائف قرآنی آیات ، احادیثِ مبارکہ کی دعاؤں یا ایسے کلمات پر مشتمل ہوں جن کے معانی سمجھ میں آسکتے ہوں اور ان کا مفہوم شریعت کے مطابق ہو ۔
۲۔ان میں غیر اللہ سے مدد نہ مانگی گئی ہو  یعنی شرکیہ یا مُوہمِ شرک کلمات ان میں نہ ہوں  نیز ان کلمات کا مفہوم مبہم اور غیر واضح نہ ہو ۔۳۔یہ عقید ہ نہ ہو کہ یہ بذاتِ خود مؤثر ہیں ، بلکہ عقیدہ یہ ہو کہ اصل مؤثر اللہ تعالیٰ کی ذات ہے ۔

لہٰذاجووظائف یاعمل ان شرائط کےمطابق ہوتواس کےذریعہ جائزکاموں میں لوگوں کوفائدہ پہنچانے کےلئےعمل کرناجائزہے۔
نوٹ: عبقری غیرمستند باتیں کثرت سے نشرکرتے ہیں، اس لئے ان کی دینی باتیں پڑھنے سے ہی احتیاط کریں اور اگر کبھی ان کی کوئی بات سامنے آجائے تو مستند علماء سے تصدیق کرکے عمل کریں۔
واللہ تعالی اعلم بالصواب

 

اپنا تبصرہ بھیجیں