الکحل والے پرفیوم لگانے کا حکم

سوال: باڈی اسپرے  پرفیوم   وغیرہ   میں الکوحل  شامل ہو  اسکا استعمال  جائز  ہے یا نہیں ؟ کپڑوں  میں لگ جائے   تو نماز  ہوگی یا نہیں ؟

  جواب :  اگر یقین  ہے کہ باڈی   اسپرے  اور پرفیوم   میں استعمال   ہونے والا  الکحل  انگور   کشمش  اور کھجور سے حاصل   نہیں کی گئی   تو وہ نجس نہیں ہوگا   لہذاااسکا  استعمال جائز  ہوگا  اور اگر  اسی کپڑے  کے ساتھ   نماز ادا کرلی   تو ادا ہوجائے  گی ۔ حضرت تھانوی ؒ   نے اپنے فتویٰ میں فرمایا  ہے کہ جو الکحل  اسپرٹ  میں ہوتی  ہے وہ شراب کی   چار اقسام  میں سے کسی   سے نہیں بنی  ہوتی اسلئے  امام ابو حنیفہ   کے قول کے مطابق  اسکا استعمال جائز  ہے  ۔اور کپڑوں   پر لگ جائے   تو کپڑا ناپاک  نہ ہوگا ۔

 آپ ﷺ  نے فرمایا  :  ” دع  مایریک   الی مالا یریک  شک  والی  چیزوں  کو چھوڑ  کر ان  چیزوں کوا ختیار کرو  جس میں شک  نہ ہو “

اپنا تبصرہ بھیجیں