امام صاحب مقتدیوں سے اوپر کھڑا ہو تو کیا نماز ہوجائیگی

سوال:اگر امام صاحب اپنا مصلیٰ چوکی پر بچھا کر نما ز پڑھائیں اور مقتدی فرش پر کھڑے ہوں تو کیا نماز ہوجائےگی؟

فتویٰ نمبر:332

الجواب حامداًومصلّیاً

اگر امام کی چوکی ایک ذراع (ہاتھ)یعنی ڈیڑھ فٹ مقتدیوں کی جگہ سے اونچی ہو اور امام بالکل اکیلا ہو کہ اس کے ساتھ کوئی  مقتدی نہ ہو تو نماز مکروہ ہوتی ہے اور اگر امام کی چوکی کی بلندی ایک ذراع (ڈیڑھ فٹ)سے کم ہو یا اس کے ساتھ مقتدی بھی کچھ کھڑے ہوں  تو مکروہ نہیں ہے ۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) – (1 / 646)

(وَانْفِرَادُ الْإِمَامِ عَلَى الدُّكَّانِ) لِلنَّهْيِ، وَقُدِّرَ الِارْتِفَاعُ بِذِرَاعٍ، وَلَا بَأْسَ بِمَا دُونَهُ، وَقِيلَ مَا يَقَعُ بِهِ الِامْتِيَازُ وَهُوَ الْأَوْجَهُ ذَكَرَهُ الْكَمَالُ وَغَيْرُهُ (وَكُرِهَ عَكْسُهُ) فِي الْأَصَحِّ وَهَذَا كُلُّهُ (عِنْدَ عَدَمِ الْعُذْرِ) كَجُمُعَةٍ وَعِيدٍ ۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) – (1 / 647)

(قَوْلُهُ وَمِنْ الْعُذْرِ إلَخْ) أَيْ فِي الِانْفِرَادِ فِي مَكَان مُرْتَفِعٍ، وَهَذَا حَكَاهُ فِي الْبَحْرِ تَبَعًا لِلْحِلْيَةِ مَذْهَبًا لِلشَّافِعِيِّ وَأَنَّهُ قِيلَ إنَّهُ رِوَايَةٌ عَنْ أَبِي حَنِيفَةَ.

قُلْت: لَكِنَّ فِي الْمِعْرَاجِ مَا نَصُّهُ: وَبِقَوْلِنَا قَالَ الشَّافِعِيُّ – رَحِمَهُ اللَّهُ تَعَالَى – إلَّا إذَا أَرَادَ الْإِمَامُ تَعْلِيمَ الْقَوْمِ أَفْعَالَ الصَّلَاةِ أَوْ أَرَادَ الْمَأْمُومُ تَبْلِيغَ الْقَوْمِ فَحِينَئِذٍ لَا يُكْرَهُ عِنْدَنَا اهـ

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) – (1 / 646)

(قَوْلُهُ لِلنَّهْيِ) وَهُوَ مَا أَخْرَجَهُ الْحَاكِمُ «أَنَّهُ – صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ – نَهَى أَنْ يَقُومَ الْإِمَامُ فَوْقُ وَيَبْقَى النَّاسُ خَلْفَهُ» ، وَعَلَّلُوهُ بِأَنَّهُ تَشَبُّهٌ بِأَهْلِ الْكِتَابِ، فَإِنَّهُمْ يَتَّخِذُونَ لِإِمَامِهِمْ دُكَّانًا بَحْرٌ، وَهَذَا التَّعْلِيلُ يَقْتَضِي أَنَّهَا تَنْزِيهِيَّةٌ، وَالْحَدِيثُ يَقْتَضِي أَنَّهَا تَحْرِيمِيَّةٌ، إلَّا أَنْ يُوجَدَ صَارِفٌ تَأَمَّلْ رَمْلِيٌّ.

فقط 

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

کتبہ 

محمدابراہیم بن عبدالرازق عفا اللہ عنھما

المتخصص فی الافتاء

بجامعہ معہد الخلیل الاسلامی

۱/ربیع الاول /۱۴۳۶/۲۴/دسمبر /۲۰۱۴

اپنا تبصرہ بھیجیں