آجکل گھروں میں اکثر اٹیچ باتھ روم (ATTACH BATH ROOM ) بنے ہوتے ہیں جہاں آدمی رفع ِ حاجت بھی کرلیتا ہے اور وضوء بھی اسی باتھ روم میں کرلیتا ہے ،بعض حضرات تو باتھ روم کے اندر ہی کھڑے کھڑے بیسن (BASIN) ہی میں وضوء کرلیتے ہیں اور بعض سنت کے مطابق بیٹھ کر لوٹے سے وضوء بناتے ہیں ۔ لیکن ایسے باتھ روم میں کیا وضو کی دعائیں انسان پڑھ سکتا ہے یا نہیں کیونکہ ساتھ ہی (FLUSH SYSTEM) فلش سسٹم بیت الخلاء ہونے کی وجہ سے یہ غسل خانہ بیت الخلاء کا کام بھی دیتا ہے جب کہ بیت الخلاء کے اندر ذکر و دعائیں وغیرہ پڑھنا مکروہ و ممنوع ہے ایسی حالت میں صحیح طریقہ کیا ہے ؟
ایسی جگہوں پر وضو کی دعا اور دیگر اذکار کرنے سے بچا جائے ان جگہوں پر یہ دعائیں اور ذکر جائز نہیں ۔(البحر الرائق ص:۱۸ ج:۱)
البتہ اگر ایسی جگہ قضاء ِ حاجت کی جگہ کو چھوٹی دیوار کے ذریعہ الگ کردیا گیا ہو جسکی بناء پر غسل خانہ اور بیت الخلاء الگ معلوم ہوتے ہوں تو اس صورت میں بیسن وغیرہ پر وضوء کرتے وقت دعائیں پڑھنے کی اجازت ہے جبکہ ستر کا اہتمام ہو اور وہاں ظاہری نجاست بھی نہ ہو۔