عورت کا تراویح کی جماعت کا حکم

سوال: حافظہ عورت کو تراویح میں عورت کی جماعت کرانے کا کیا حکم ہے ؟

جواب: عورتوں کی جماعت کو ہمارے اکثر فقہاء نے مکروہ لکھا ہے اسلئے عورتوں کے لیے نماز باجماعت کا معمول بنانا درست نہیں ۔ البتہ بعض علماء نے بعض خاص صورتوں میں اسکی اجازت دی ہے اسلئے اگر تراویح میں قرآن سنائے بغیر عورت کے لیے قرآن یاد رکھنا مشکل ہو تو درج ذیل شرائط کا لحاظ رکھتے ہوئے جماعت کروانے کی گنجائش ہے ۔

1۔ مکمل شرعی پردے کا انتظام ہو۔

2۔عورت کی آواز نامحرم لوگوں تک نہ پہنچے ۔

3۔ نماز باجماعت کے لیے محلہ کی عورتوں کو باقاعدہ جمع نہ کیا جائے ۔ بلکہ یہ جماعت گھر کی عورتوں تک محدود ہے ۔

عورتوں کی جماعت میں خاتون امام کی طرح آگے نہ کھڑی ہوگی بلکہ عورتوں کے صف کے درمیان ہی کھڑی ہوگی ۔البتہ صف کے درمیان میں معمولی سے آگے کھڑی ہوگی تاکہ بقیہ عورتوں کی اقتداء بلاشک وشبہ درست ہوجائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں