اعتکاف سے نکلنے کے بعد عورت حائضہ ہوئی شک ہے کہ پہلے ہوئی تھی

سوال: اعتکاف  سے نکلنے کے بعد  عورت حائضہ  ہوئی  اسکو شک  ہو اکہ شاید  یہ عذر  پہلے ہی لاحق ہوگیا ہو تو کیا وہ  روزہ کی قضاء  کرے گی ؟

فتویٰ نمبر:43

جواب:  جس وقت  حیض  کا  خون دیکھے  اس وقت  سے حیض  شروع ہوتا ہے  شک پر  حکم نہیں لگاتے  لہذا  اعتکاف  ہوگیا ۔  روزہ  کی قضاء  نہیں۔ الیقین  لایزول  بالشک ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں