بچوں کی دوھ کی الٹی کا حکم

سوال:  چھوٹے بچے  دودھ  کی الٹی  کرتے  ہیں  تو اس سے کپڑے  ناپاک  ہوتے  ہیں یا نہیں ؟

جواب:  چھوٹے  بچے  جو دودھ  کی الٹی  کرتے ہیں اگر  الٹی منہ  بھر  کے نہ  ہو تو نجس نہیں ہے ( اس سے کپڑے  ناپاک نہیں ہونگے )  اور اگر الٹی  منہ بھر  کے کی ہےتو وہ نجس ہے اور اس سے کپڑے  ناپاک  ہوجائیں گے ۔

جیسا کہ بہشتی زیور ” میں ہے کہ  

” چھوٹا لڑکا جو دودھ  نکالتا ہے اس کا حکم  یہ ہے کہ  اگر قے  بھر منہ   نہ ہو تو  نجس  نہیں ہے  اور اگر  بھر منہ  ہو تو نجس ہے اگر  بے اس کے  دھوئے  نماز پڑھے گی نماز نہ ہوگی۔” ( بہشتی  زیور   :صفحہ 47)  

اپنا تبصرہ بھیجیں