بچوں کو پولیو ڈراپ پلانے کا حکم

سوال:حضرات مفتیان اکرام بچوں کو پولیو ڈراپ پلانے کا کیا حکم ہے؟

الجواب حامداً ومصليا

پولیو کے قطروں کا نقصان دہ ہونا یا نہ ہونا ایک طبی معاملہ ہے اور ایسے معاملات میں شرعی احکام کا دارو مدار طبی تحقیق پر ہوتا ہےہم نے اس سلسلے میں ڈاکٹروں (جن میں کراچی یو نیو رسٹی کے مائیکرو بائیو لوجی ڈپارٹمنٹ کے ماہرین بھی شامل ہیں )سے جو معلومات حاصل کی ہیں ان کے مطابق پولیو کی ویکسین بنانے کا جو معیاری طریقہ کار ہے اگر اس کے مطا بق یہ ویکسین بنائی جائے تو یہ ویکسین مضر نہیں اور اس کے فارمولے میں کوئی مضر صحت اجزاء شامل نہیں اور نہ ہی یہ ویکسین شرح ولادت میں رکا وٹ کا باعث ہے لہذا اگر اس فارمولے کے مطابق ویکسین بنائی جائے اور مستند لیبارٹری سے اس کی تصدیق ہو جائے تو ایسی ویکسین کے قطرے پلانا جائز ہےمگر ویکسین پلاناچونکہ شرعا ًواجب نہیں اس لئے اگر کوئی نہ پلائے تو اس پر بھی کوئی گناہ نہیں ۔(ماخذہٗ التبویب ۱۵۷۶۔۶۹)

واللہ تعالی اعلم بالصواب

 
 
 

اپنا تبصرہ بھیجیں