بددین اور ظالم حکام

(٢٩) عَنْ حُذَیْفَۃَ رضی اللہ عنہ  عَنِ النَّبِیؐفِی حَدِیْثٍ طَوِیْلٍ وَفِیْہِ تَکُوْنُ بَعْدِی اَئِمَّۃً لَا یَھْتَدُوْنَ بِھُدَایَ وَلَا یَسْتَنُوْنَ بِسُنَّتِی وَسَیَقُوْمُ فِیْھِمْ رِجَالٌ قُلُوْبُھُمْ قُلُوْبُ الشَّیَاطِیْنِ فِی جُثْمَانِ اِنْسٍ۔(صحیح مسلم ج٢،ص١٢٧باب وجوب ملازمۃ جماعۃ المسلمین عند ظھور الفتن)

ترجمہ: حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ  سے روایت ہے کہ نبی کریمﷺ نے ارشاد فرمایا : میرے بعد ایسے حکام آئیں گے جو نہ میرے طریقے پر چلیں گے اور نہ ہی میری سنتوں پر عمل پیرا ہوں گے اور ان میں کچھ ایسے لوگ کھڑے ہوں گے جو انسانی جسموں میں شیطانی دل رکھتے ہوں گے۔

فائدہ:آج اربابِ حکومت کی بددینی اور ظلم کو ذرا اس ارشادِ نبوی ﷺکی روشنی میں ملاحظہ کر لیا جائے۔ کتنی درست پیشین گوئی اور کس قد رسچا فرمان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں