سوال: کیا باہر ملک کا میک اپ استعمال کرسکتے ہیں جس میں حلال بہت کم ہوتے ہیں یا نہیں ہوتے؟
الجواب باسم ملہم الصواب
خواتین کے لیے زیب وزینت جائز ہے لیکن اگر میک اپ نجس اشیا سے تیار ہوا ہے اور اس کی ماہیت بھی نہیں بدلی تو اس کا استعمال جائز نہیں اور اگر کسی نے لگالیا تو اسے دھوئے بغیر نماز بھی نہ ہوگی۔ اگر میک اپ کے سامان میں حرام اجزاء شامل ہیں لیکن وہ پاک ہیں ناپاک نہیں ہیں تو اس کا خارجی استعمال درست ہے۔ البتہ منہ میں لگانے سے بچنا لازم ہے۔
میک اپ پر انسان کی زندگی اور صحت کا مدار نہیں نیز ان کا متبادل بھی بآسانی دستیاب ہے اس لیے نجس اور حرام سے احتیاط لازمی کرنی چاہیے۔
⚜️وقال أبو حنيفة رحمه الله: كل شيء أفسده الحرام والغالب عليه الحلال، فلا بأس بأن يبيعه وتبين ذلك، ولا بأس بالانتفاع به كالفأرة تقع في السمن والعجين، وما كان الغالب عليه الحرام لم يجز بيعه ولا هبته. وكذلك الزیت إذا وقع فيه ودك الميت، فإن كان الزیت غالبا جاز بيعه، وإن كان الودك غالبا لم يجز، والمراد من الانتفاع حال عليه الحلال الانتفاع في غير الأبدان، وأما في الأبدان فلا يجوز الانتفاع به .(المحيط البرهاني، أبوَ المعالي برهان الدين محمود بن أحمد بن عبد العزیز بن عمر بن مازة البخاري الحنفي(المتوفی:616ه): کتاب البيع ، الفصل السادس: فيما يجوز وما لا يجوز بيعه :.351/6ط/ دار
إحياء التراث العربي).
واللہ اعلم بالصواب