فتویٰ نمبر:537
کمپنی کے معاملات خوش اسلوبی سے چلانے کے لیے بورڈ آف ڈائریکٹر کی سال بھر میں مختلف میٹنگز ہوتی رہتی ہیں۔ جس میں ڈائریکٹر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہیں ۔ میٹنگ کے اختتام پر چئیر مین جمہوری انداز میں اپنا فیصلہ سناتا ہے ، جو کہ تین چوتھائی ڈائریکٹر ز کی رائے پر مبنی ہوتا ہے ۔
ضروری میٹنگ کی تعداد
کمپنی کو سال بھر میں کتنی میٹنگ کرنی چاہئیں ؟ اس حوالے سے کمپنی لاء یہ کہتا ہے کہ لٹڈ کمپنی کے لیے ہر تین ماہ میں بورڈ کی کم از کم ایک میٹنگ بلانا ضروری ہے، یعنی سال بھر میں کم از کم چار میٹنگ بلانا ضروری ہیں۔ چار سے زائد بھی ہوسکتی ہیں ، لیکن چار ضروری ہیں ۔
لسٹڈ کمپنی کے علاوہ دوسری کمپنیاں سال میں ایک دفعہ AGM سے پہلے بورڈ کی میٹنگ کا انعقاد کریں گے جس میں بورڈ آف ڈائریکٹر ز کمپنی کے اکاؤنٹس کو Approve کریں گے ۔
میٹنگ کا کورم
چونکہ بورڈ آف ڈائریکٹرز میں ایک سے زائد ڈائریکٹر موجود ہوتے ہیں تو اب کتنے ڈائریکٹر ز کی موجودگی سے میٹنگ منعقد کی جاسکتی ہے؟ اس حوالے سے قانون یہ کہتا ہے کہ لسٹڈ کمپنیوں کی میٹنگ میں کم از کم چار ڈائریکٹر یا پورے بورڈ کا ایک تہائی ، ان میں سے جو زیادہ ہوں، اس کا اعتبار ہوگا۔ اس کوہم مثال سے یوں سمجھ سکتے ہیں کہ لسٹڈ کمپنیوں میں بورڈ میں کم از کم سات ڈائریکٹر ز کا ہونا ضروری ہے۔ بورڈ کی میٹنگ میں کتنے ڈائریکٹر ز حاضری ضروری ہے ؟ سات کا تہائی تقریبا وہ بنتا ہے تو اب دو اور چار میں سے چار زیادہ ہیں ، لہذا اب میٹنگ میں چار ڈائریکٹرز کی موجودگی سے میٹنگ Valid سمجھی جائے گی اور اگر چار سے کم دو یا تین ڈائریکٹر ز حاضر ہوئے تو میٹنگ کسی اور وقت کے لیے مؤخر کردی جائے گی ۔
لسٹڈ کمپنیوں کے علاوہ بقیہ کمپنیوں کے لیے بورڈ آف ڈائریکٹر ز کی میٹنگ کا کورم ان کمپنیوں کا آرٹیکل آف ایسوسی ایشن بتائے گا کہ کتنے ڈائریکٹر کی موجودگی سے میٹنگ Valid ہوگی ۔
میٹنگ کا طریقہ کار
چونکہ آج کی دنیا بہت زیادہ گلوبل ائزیشن کا شکار ہے ۔ یوں ایک آدمی بعض اوقات ایک سے زائد کمپنیوں میں ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز ہوتا ، ہاں البتہ لسٹڈ کمپنی کے ڈائریکٹر کے لیے حد بندی کی گئی ہے کہ وہ بیک وقت سات کمپنیوں میں ڈائریکٹر شپ کی ذمہ داریوں سے عہدہ نر آمد ہوسکتا ہے۔ سات سے زیادہ کمپنیوں میں ڈائریکٹر نہیں ہوسکتا ۔ چونکہ ایک سے زائد جگہ ڈائریکٹر شپ کی ذمہ داریاں نبھانی ہیں تو قانون نے کچھ آسانیاں پیدا کردی ہیں کہ بورڈ آف ڈاےریکٹر ز کے لیے میٹنگ میں فزیکلی حاضری ضروری نہیں ہے، بلکہ وہ ٹیلی کانفرنس اور ویڈیو کالنگ کے ذریعے بھی بورڈ کی میٹنگ کا حصہ بن سکتے ہیں۔ البتہ اگر کورئیر ای میل کے ذریعے اپنی رائے بورڈ تک پہنچائے تو اس کو میٹنگ میں حاضری شمار نہیں کیاجائے گا ۔
فیصلے کی بنیاد
بورڈ کی میٹنگ میں جب ڈائریکٹر اپنی رائے دے کر فارغ ہوجائیں گے تو اب فیصلہ کس طرح ہوگا ؟ چونکہ بورڈ کی میٹنگ کی نگرانی اور صدارت چئیر مین کے ہاتھوں میں ہوتی ہے تو چئیر مین دیکھے گا کہ کس بات پر تین چوتھائی ڈائریکٹر نے اتفاق کیا ہے؟ اس کو دیکھ کر چئیرمین میٹنگ کے اختتام میں اپنا فیصلہ سنادے گا۔ اگر میٹنگ ٹائی ہوجائے تو چئیرمین اپنی صوابدید پر جانبین سے کسی ایک جانب اپنا ووٹ ڈال کر فیصلہ سنادے گا ۔
میٹنگ میں عدم شرکت کا نقصان
اگر کوئی ڈائریکٹر بغیر بتائے مسلسل تین میٹنگ یا تین ماہ تک کمپنی سے غیر حاضر رہا تو اس کی ڈائریکٹر شپ خطرے میں پڑسکتی ہے۔
جس طرح بورڈ آف ڈائریکٹر کی میٹنگ ہوتی ہیں اسی طرح کمپنی کے ممبرز اور مالکوں کی بھی میٹنگ ہوتی ہیں ۔