چند ناموں کے معنے

سوال:اسلام و علیکم ورحمتہ اللّٰہ وبرکاتہ

باجی بچیوں کے لیے ان چار ناموں کے معنی پتہ کرنے تھے اور آیا ان کا رکھنا مناسب ہے کہ نہیں

– ایلاف (Eelaaf) سورہ قریش

– انارہ (Inara)

– سلوہ (Salwa)

– سماء (Samaa)

الجواب باسم ملہم الصواب

و علیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ!

ایلاف کے معنی ہیں ‘مانوس ہونا’

انارہ کے معنی ہیں ‘چراغاں کرنا’، ‘روشن کرنا’

سلوۃ: سین کے پیش کے ساتھ ہو تو معنی ہے زندگی کی بہار، تسلی بخش چیز اور سین کے زبر کے ساتھ ہو تو اس کے معنی ہیں: ‘بہلاوہ’ جبکہ قرآن مجید میں مذکور ‘سلویٰ’ سے ایک قسم کا پرندہ مراد ہے جس کو بٹیر کہتے ہیں۔ چند حضرات نے ‘سلویٰ’ کا معنی ‘شہد’ بیان کیا

سماء کا مطلب ‘آسمان’ ہے۔

چاروں الفاظ عربی زبان کے ہیں۔ معانی کے اعتبار سے درست ہیں۔ رکھ سکتے ہیں۔

= = = = = = =

• و قیل السلویٰ طائر کالسمانی۔ [المفردات فی غریب القرآن، ص۲۴۳]

• مصباح اللغات

فقط۔ واللہ اعلم۔

اپنا تبصرہ بھیجیں