کمپنی کی طرف سے ملنے والی رعایت کو ذاتی استعمال میں لانا

السلام علیکم!

اگر کسی کو کمپنی کی طرف سے پیٹرول ملتا ہے۔ ( کارڈ کی صورت مین)اگر وہ مہینے کے آخر مین بچ جائے تو کیا وہ کمپنی کو واپس کرنا چاہیے۔ یا اپنے ذاتی کام کے لیے استعمال کرنا جائز ہے؟

الجواب باسم ملہم الصواب

اگر کمپنی نے پٹرول کے ذاتی استعمال کی اجازت دی ہے یا اجازت تو نہیں دی، لیکن کمپنی اس بات کو جانتی ہے کہ بچ جانے والا پٹرول ملازمین اپنے استعمال میں لاتے ہیں، تب تو آپ اسے اپنے ذاتی استعمال میں لا سکتے ہیں،

اور اگر کمپنی نے پٹرول صرف کمپنی کے کاموں میں ہی استعمال کرنے کی اجازت دی ہے تو پھر اسے اپنے ذاتی استعمال میں لانا درست نہیں۔ ____________

حوالہ جات

الحجۃ علی ما قلنا :

ما في ’’ درر الحکام شرح مجلۃ الأحکام ‘‘ : المال الذي قبضہ الوکیل والرسول من جہۃ الوکالۃ ومن جہۃ الرسالۃ أمانۃ في یدہما

:۸/۵۲، کتاب الإجارۃ ، باب ضمان الأجیر)

ما في ’’ شرح المجلۃ ‘‘ : الأجیر الخاص یستحق الأجرۃ إذا کان في مدۃ الإجارۃ حاضرا للعمل ولا یشترط عملہ بالفعل ، لکن لیس لہ أن یمتنع عن العمل وإذا امتنع لا یستحق الأجرۃ ۔ (ص/۲۳۹ ، المادۃ :۴۲۵ ، الکتاب الثاني في الإجارۃ ، الباب الثاني في المسائل المتعلقۃ بالأجرۃ)

والله اعلم بالصواب

اپنا تبصرہ بھیجیں