فضائل سورۃ الانعام

سورة الانعام کی فضیلت 

١.. یہ پوری سورت ایک ہی دفعہ میں نازل ہوئی
حضرت اسماء بنت یزید فرماتی ہیں کہ : سورة الأنعام پوری سورت ایک ہی دفعہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوئی ، اورمیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی اُونٹنی کی نکیل پکڑے ہوئے تھی ، اور بوجھ کے مارے اونٹنی کا یہ حال ہو رہا تھا کہ معلوم ہوتا تھا کہ اس کی ہڈیاں اب ٹوٹ جائیں گی۔

٢.. ستر ہزار فرشتے اس کے ساتھ نازل ہوئے 
حضرت ابن عباس رضی الله عنهما سے روایت ہے کہ سورة الانعام پوری سورت ایک ہی دفعہ میں مکہ مکرمہ میں رات کو نازل ہوئی ، اس کے ارد گرد ستر ہزار فرشتے تهے جو تسبیح پڑھ رہے تهے۔

٣.. شفاء 
امام بہیقی نے شعب الایمان میں حضرت علی بن ابی طالب رضی الله عنہ سے یہ قول نقل کیا ہے : جس کے پاس بھی یہ سورت پڑھی جائے تو الله تعالیٰ اسے شفا عطا  فرماتا ہے۔

4.. پہلی تین آیات 
امام دیلمی رحمہ الله نے حضرت ابن مسعود رضی الله عنہ سے حدیث نقل کی ہے کہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا جس نے فجر کی نماز جماعت کے ساتھ ادا کی اور پھر وہیں مسجد میں بیٹھ کر سورہ الانعام کی پہلی تین آیات پڑھیں الله تعالیٰ اس کے لئے ستر فرشتے مقرر فرما دیتا ہے وہ الله تعالیٰ کی تسبیح بیان کرتے ہیں اور اس کے لئے قیامت تک استغفار کرتے رہیں گے.

اپنا تبصرہ بھیجیں