فضائل سورہ الروم آیات ١٧-١٩

حضرت ابراہیم علیہ السلام کا نام خلیل اللہ کیوں ؟
١.. رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں تمہیں بتاؤں کہ اللہ تعالٰی نے حضرت ابراہیم کا نام خلیل اللہ کیوں رکھا؟ اس لئے کہ وہ صبح شام ان کلمات کو پڑھاکرتے تھے۔ پھر آپ نے فرمایا فسبحان اللہ سے تظہرون تک کی دونوں آیتیں تلاوت فرمائیں
(مسند احمد)

حضرت عبّاس رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے

ان آیات کے متعلق فرمایا کہ جس شخص نے صبح کو یہ کلمات پڑھ لئے تو وہ دن بھر میں اس کے عمل میں جو کوتاہی ہوگی وہ ان کلمات کی برکت سے پوری کر دی جائیگی اور جس نے شام کے وقت یہ کلمات پڑھ لئے تو اس کے رات کے اعمال کی کوتاہی اس کے زریعہ پوری کر دی جائیگی
(، عن ابن عباس رضی اللہ عنہ، ابو داؤد، طبرانی، ابننسائی)

اپنا تبصرہ بھیجیں