فتویٰ نمبر:551
سوال: میرے والدصاحب کے لیز شدہ مکان سے متصل کچھ ایسی جگہ ہے جو لیز نہیں ۔انتھر ائز جگہ کے بارے میں ہم یہ سنتے آرہے ہیں کہ انسان اس کو خود استعمال کرسکتا ہے ، دوسرے کو کرایہ پر نہیں دے سکتا۔کیا یہ بات درست ہے ؟
جواب : غیر قانونی اراضی پر تعمیر کردہ عمارت پر حکومت کی طرف سے کوئی نوٹس جب تک نہ بھیجا جائے اس وقت اس زمین پر تعمیر کردہ عمارت کا استعمال جائز ہے اور اس سے کرایہ حاصل کرنا بھی ۔