غسل کرنے کا طریقہ کیا ہے ؟
جواب : غسل چاہے فرض ہو یا غسل مسنون دونوں کا طریقہ ایک ہی ہے اور وہ یہ کہ :
1۔ نیل پالش چھڑوانا ،وگ نکالنا اسی طرح ہر ایسی چیز جو بدن کے کسی بھی حصے تک پانی پہنچنے سے روکے اس کو دور اس کو دور کرنا ضروری ہے۔اس کے بغیر غسل نہ ہوگا ۔لہذا ایسی تمام چیزیں پہلے دن سے دور کریں ۔
2۔ اگر غسل کی جگہ پاک صاف ستھری نہ ہو جیسا کہ عموما ً ہوتا ہے یا اٹیچ باتھ روم میں غسل کر رہے ہوں تو بسم اللہ پڑھنے کی سنت پہلے ادا کرکے الٹا پاؤں داخل کریں اور اگر اٹیچ باتھ روم نہ ہو اور جگہ بالکل صاف ستھری ہو تو کوئی سا بھی پاؤں پہلے داخل کرسکتے ہیں ۔ اس کے بعد کپڑے اتارنے سے پہلے زبان سے بسم اللہ کی سنت ادا کریں ! اگر لنگی وغیرہ باندھ کر نہارہے ہوں تو وضو کے شروع میں بسم اللہ زبان سے پڑھیں !
3۔آپ غسل خانے میں داخل ہوچکے ہیں ۔ کھڑے ہو کر نہانا گناہ نہیں ۔لیکن حضور ﷺ ہمیشہ بیٹھ کر غسل کیا کرتے تھے ۔ اس لیے سن ت طریقہ یہی ہے کہ برہنہ نہانے کی صورت میں بیٹھ کر غسل کریں ! برہنی ہو کر نہانے میں اس کا بھی خیال رکھیں کہ نہاتے وقت قبلہ رخ نہ ہوں ۔لباس پہن کر نہارے ہوں تواختیار ہے بیٹھ کر نہائیں یا کھڑے ہوکر،قبلہ رخ ہونے کی صورت میں کوئی کراہت نہیں ۔
4۔اب آپ غسل شروع کرنے والے ہیں ۔ سب سے پہلے اپنے دونوں ہاتھ گٹوں تک دھونے کی سنت ادا کریں ،پھر ظاہری گندگی اگر بدن پر کہیں لگی ہوئی ہو تو اس کو دور کریں ! اس کے بعد دوبارہ اپنے ہاتھوں کو اھی طرح صابن وغیرہ سے دھولینا چاہیے ،اس کے بعد نماز کے وضو کی طرح مکمل وضو کرنا سنت ہے ۔
5۔کلی کرنا اور ناک میں پانی پہنچانا غسل میں فرض ہیں ۔اس لیے یہ دونوں فرائض اچھی طرح ادا کریں ! کلی کرتے ہوئے غرارہ کرنا یعنی کوے تک پانی پہنچانا سنت ہے ۔ فرض نہیں۔کلی کرنے کا فرض طریقہ صرف اتنا ہے کہ جب پانی منہ میں کلی کے لیے لیں تو جہاں تک سر جھکائے ہوئے ، بغیر غرارہ کے پانی پہنچ سکے وہاں تک پانی پہنچ جائے ۔ اس حد تک اچھی طرح کلی کرنا یعنی منہ میں اچھی طرح پانی گھمانا یا منہ بھر کر کلی کرنا ضروری ہے۔
6۔ناک میں نرم ہڈی تک پانی پہنچنا ضروری ہے چاہے وہ سانس کھینچنے سے پہنچائے یا اور کسی طریقے سے ۔ البتہ روزے کی حالت میں اتنا مبالغہ نہ کریں کہ پانی دماغ تک پہنچ جائے ۔ ناک کی جمی ہوئی میل کچیل دور کر کے اس کے نیچے کھال تک پانی پہنچانے کو بھی علماء نے ضروری کہا ہے ۔
7۔تمام بدن پر پانی بہانا فرض ہے جس کا بہتر طریقہ یہ ہے کہ پہلے سر پر تین مرتبہ پانی بہائیں ۔ پھر دائیں طرف تین مرتبہ اور پھر بائیں طرف تین مرتبہ ۔
8۔ غسل خانے میں ناف دھونا فرض ہے ۔داڑھی ،مونچھ کے تمام بالوں اور ان کے نیچے کھال تک پانی پہنچانا فرض ہے ۔اگر چہ داڑھی ،مونچھ گھنی ہوں ، سر کے بال بڑے اور گھنے ہوں تو بھی تمام بالوں کو دھونا اور ان کو ہلا کر اندر تک پانی پہنچانا فرض ہے ۔ البتہ عورت کے لیے اتنی رخصت ہے کہ بالوں کی چوٹیاں بندھی ہوئی ہونے کی صؤرت میں اگر بالوں کی جڑوں تک پانی پہنچانا فرض ہے ۔البتہ عورت کے لیے اتنی رخصت ہے کہ بالوں کی چوٹیاں بندھی ہوئی ہونے کی صورت میں اگر بالوں کی جڑوں تک پانی پہنچ جاتا ہو تو چوٹیاں کھولے نہیں۔ صرف بالوں کی جڑوں تک پانی پہنچا دے ۔
اصلا ً غسل کے صرف تین فرض ہیں ۔کلی کرنا،ناک میں پانی ڈالنا اور تمام بدن پر ایک بارا س طرح پانی پہانا کہ بال برابر جگہ بھی خشک نہ رہے، بقیہ فرائض انہیں کی ذیلی جزئیات ہیں۔