حاجی کے لیے عید کی قربانی کا حکم

فتویٰ نمبر:800

سوال:محترم جناب مفتیان کرام!

ایک خاتون حج پر جارہی ہیں اور وہ وہاں پر قربانی کریں گی تو کیا وہاں قربانی کرنا کافی ہے یا پھر وہ یہاں پاکستان میں الگ قربانی کریں عید کی اور وہاں حج کی؟

والسلام

الجواب حامدۃو مصلية

حاجی ایام حج میں اگر مقیم ہو ، اس طور پر کہ مکہ، منی عرفات سب کو ملا کر پندرہ دن یا زیادہ وہا ں ٹھہرنے کا ارادہ ہے تو اس پر بشرط استطاعت عید کی قربانی واجب ہوگی ، جس کو اپنے وطن میں بھی کرسکتا ہے ۔

ہاں پندرہ دن ٹھہرنے کی نیت نہ ہو ، یعنی وہ مسافر ہو ، تو اس پر قربانی واجب نہیں ۔

البتہ جوقربانی حج قران یاحج تمتع کی وجہ سے واجب ہوئی ہے ، اس کو حرم ٰ ہی میں کرنا واجب ہے ، اپنے وطن میں جائز نہیں ۔

ولا تجب الأضحیۃ علی الحاج، وأراد بالحاج المسافر، فأما أہل مکۃ فتجب علیہم الأضحیۃ وإن حجوا۔ (بدائع الصنائع، کتاب الأضحیۃ، فصل في شرائط وجوب الأضحیۃ، کراچی ۵/ ۶۳، زکریا ۴/ ۱۹۵)

فلا تجب علی حاج مسافر، فأما أہل مکۃ، فتلزمہم وإن حجوا۔ (الدرالمختار مع الشامي،کراچی ۶/ ۳۱۵، زکریا ۹/ ۴۳۴)

وأما الأضحیۃ، فإن کان مسافرا فلا یجب علیہ وإلا فکالمکي فتجب۔ (غنیۃ الناسک، کراچی جدید ۱۷۲، قدیم مکتبہ خیریہ میرٹھ ۹۲)

إنما لا تجب علی المسافر؛ لأن أداء ہا مختص بأسباب تشق علی المسافر۔ (تکملۃ بحرالرائق، کوئٹہ ۸/ ۱۷۳، زکریا ۸/ ۳۱۸)

فتجب التضحیۃ علی حر مسلم مقیم مؤسر عن نفسہ۔ (تنویر الأبصار مع الدر المختار، کتاب الأضحیۃ، یاسر ندیم ۲/۲۳۱)

وأما شرائط الوجوب: منہا الیسار، وہو ما یتعلق بہ وجوب صدقۃ الفطر (إلی قولہ) والموسر فی ظاہر الروایۃ: من لہ مأتا درہم أو عشرون دیناراً أو شيء یبلغ ذٰلک سویٰ مسکنہ و متاع مسکنہ ومرکوبہ وخادمہ فی حاجتہ التی لا یستغنی عنہا۔ (ہندیہ، کتاب الأضحیۃ، زکریا قدیم ۵/۲۹۲، جدید ۵/۳۳۶- ۳۳۷، المحیط البرہانی، المجلس العلمی ۸/۴۵۵، رقم: ۱۰۷۷۶، الفتاویٰ التاتارخانیۃ زکریا ۱۷/۴۰۵، رقم: ۲۷۶۴۹, شامی زکریا ۹/۴۵۳(

🔸و اللہ سبحانہ اعلم🔸

✍بقلم : بنت عبد القادر غفرلھا

قمری تاریخ:17/8/2018

عیسوی تاریخ:5/12/1439

تصحیح وتصویب:مفتی انس عبد الرحیم

➖➖➖➖➖➖➖➖

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے.

📩فیس بک:

https://m.facebook.com/suffah1/

====================

ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں.

📮ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک👇

https://twitter.com/SUFFAHPK

===================

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

www.suffahpk.com

===================

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g6A

اپنا تبصرہ بھیجیں