حلال فاؤنڈیشن کا تعارف

حلال فاؤنڈیشن ایک رفاہی یعنی نان پرافٹ میکنگ ادارہ ہے، جس کا صدر دفتر کراچی میں اور ذیلی دفاتر ملک کے دیگر بڑے شہروں میں واقع ہیں۔ یہ مفتیان کرام کی نگرانی اور فوڈ سائنٹسٹس کے تعاون سے کام کرنے والا واحد ادارہ ہے جس کے نمائندے پاکستان کے تمام صوبوں میں موجود ہیں۔ حلال فاؤنڈیشن حلال معیارات بنانے والے سرکاری ادارے ((P.S.Q.C.A یعنی پاکستان سٹینڈرڈ اینڈکوالٹی کنٹرول اتھارٹی سے رابطے میں ہے اور اس کی اسٹریٹجک پارٹنر شپ کے سلسلے میں ساؤتھ افریقہ، ملائشیا، تھائی لینڈ اور یو کے کی عالمی تنظیموں کے ساتھ بات چیت ہورہی ہے۔

حلال فاؤنڈیشن کا عملہ((S.A.N.H.A یعنی ساؤتھ افریقن نیشنل حلا ل اتھارٹی اورI.H.I) Alliance) یعنی انٹر نیشنل حلال انٹگرٹی الائنس سے تر بیت یافتہ مفتیان ِ کرام کے علاوہ بہترین صلاحیتوں کے حامل پرو فیشنل حضرات پر مشتمل ہے۔ اس کے علاوہ حلال فاؤنڈیشن نے مفتیان ِ کرام پر مشتمل ایک ایساآزاد نگران شریعہ بورڈ ((SHARIAH SUPERVISORY BOARD بھی تشکیل دیا ہے، جس کی سربراہی حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم فر مارہے ہیں۔

کار کردگی  

 حلال فاؤنڈیشن   کے تین بنیادی کام ہیں :

٭آگہی  ((Awareness

٭تحقیق(Research )

٭سرٹیفیکیشن  (Certification )

 انہی   تین حوالوں  سے اس کی کارکردگی  رو افزوں   ہے ۔ چیدہ  چیدہ تفصیل   حسب ذیل  ہے :  

MOUs کی تفصیل  

ان کمپنیوں  کے ساتھ   ایم او یو سائن   کیے گئے ہیں  :

DTS Inc جاپان  

 ڈیپارٹمنٹ  آف فوڈ سائنس، یو نیورسٹی  آف  کراچی  حلال   سائنس سینٹر ، تھائی لینڈ  

FANCA (اسلامک فوڈ اینڈ نیوٹر یشن ، کونسل آف امریکا  

 واٹر  ہارٹ  نامی  جاپانی  کمپنی   کی حلال سرٹیفیکیشن  

 الحمد للہ  ! حال  ہی میں حلال  فاؤنڈیشن  نے مشہور   جاپانی  کمپنی  DTSInc نے گلشن  اقبال کراچی   میں واقع  واٹر  پلانٹ کے لیے ” حلال   فاؤنڈیشن  ” سے  “حلال سرٹیفیکٹ  “حاصل کر لیا ہے  ۔ اس پلانٹ پر پینے کا صاف پانی   ” واٹر ہارٹ  ” کے برانڈ  نام سے تیار   اور پیک  کیاجارہا ہے ۔ صارفین  اس کمپنی  کے مذکورہ    برانڈ کے پانی  کو بغیر   کسی شک وشبہے کے استعمال  کرسکتے ہیں ۔ واضح  رہے کہ   منرل واٹر  بناتے وقت  جو منرل  پانی میں ڈالے جاتے ہیں   ان میں سے  بعض  ” مشبوہ   ” ہوتے ہیں  کیونکہ  یہ  معدنیات  سے بھی حاصل  ہوتے ہیں  اور جانوروں  سے بھی۔   اسی وجہ سے  منرل واٹر میں حلال  وحرام   کا مسئلہ آسکتا ہے  ، لہذا سو فیصد   حلال اجزا  کے استعمال  کو یقینی  بنانے کے  کے لیے  حلال سر ٹیفیکیشن  ضروری ہے  ۔

 سرٹیفیکیشن   کی دعوت  

ای میل   کے ذریعے   کراچی کی  کھانے سے متعلقہ  383  کمپنیوں   کو حلال  سرٹیفیکیشن   کی دعوت   دی گئی   اور  توجہ دلائی گئی  ۔

  فتاویٰ

حلال فاؤنڈیشن سے اب تک  انگریزی واردو میں  544  فتاویٰ جات   وتحقیقی   سوالات کے جوابات  جاری کیے  جاچکے ہیں ۔ کھانے   کی مصنوعات   میں استعمال   ہونے والی   350  کے قریب   اجزائے   ترکیبی   پت رحقیق مکمل ہوچکی   ہے۔

 نصابی مواد  

 حلال  فاؤنڈیشن  نے شرعی نصاب  برائے  BC حلال  4 سالہ  کیا۔  اس طرح  پوری دنیا  میں پہلی مرتبہ   پاکستان  میں گورنمنٹ  کالج  یونیورسٹی   میں BC حلال  ڈگری  پروگرام  کا اجرا کیاگیا  ۔  حلال  اتھارٹی ، حلال   ٹیکنیکل  کمیٹی ۔ PSQCA اور PNAC کی مختلف  میٹینگز میں شرکت کی  اور ایگری   کلچر    یونیورسٹی   فیصل آباد  کے ساتھ  کئی تحقیقی معاملات   میں اشتراک   عمل کیا گیا۔

ای نمبرز پر کام  

E100 سے E1520 تک ای نمبر ز پر  انگریی مواد  تیار کیاگیا ہے   ۔

  اس کے علاوہ متعدد  کتابچے   بھی تحریر  کئے گئے ہیں ۔

آگہی   

٭ ملک  بھر   کے 25   بڑے شہروں  میں 60  سے زائد   حلال آگہی   پروگرامز بھی منعققد  کیے گئے ۔

٭کراچی   یونیورسٹی   ، جامعۃ الرشید  میں ٹریننگ  کورس منعقد   کیے گیے ۔

٭ گورنمنٹ   کالج  یونیورسٹی   فیصل آباد   میں بھی   ٹریننگ  کورس کروائے گئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں