ان جانوروں کی قربانی درست ہے

ان جانوروں کی قربانی درست ہے:

1-جماء: جس جانور کےپیدائشی سینگ نہ ہوں تو قربانی درست ہے۔

2-سینگ جڑ سے نہ ٹوٹے ہوں یا جڑ سے ٹوٹے ہوں لیکن اثر دماغ تک نہ پہنچا ہو تو قربانی درست ہے۔

3-ثولاء یعنی مجنونہ کی قربانی درست ہےجبکہ کھاناکھاتا ہو۔کھانانہ کھائے تودرست نہیں۔

4-جرباء یعنی خارشی جانور کی قربانی درست ہےجبکہ خارش کی وجہ سے اتنا لاغر نہ ہوگیا ہوکہ ہڈیوں میں گودانہ رہے،لہذااگر فربہ ہے یا کمزور ہے لیکن ہڈیوں میں گودا ہےیاگوشت میں چربی ہے تو قربانی درست ہے۔

5-خوب صورتی کے لیے سینگوں کی گھسائی کردی جاتی ہے اس سے بھی قربانی میں خلل نہیں آتا۔

6-اگر دانت نہ ہوں لیکن چارہ کھاسکتا ہو تو قربانی درست ہے۔

7-حاملہ ہونا ایسا عیب نہیں کہ قربانی درست ہی نہ ہو لیکن جان بوجھ کر ولادت کے قریب جانور کو خرید کر قربانی کرنا مکروہ ہے۔قربانی کردی تو ہوجائے گی۔

8-بانجھ کی قربانی جائز ہے۔

9-خنثی جانور کی قربانی ایک مستند ادارے کے فتوے کے مطابق درست ہے ،آج کل ایسی چیزیں موجود ہیں جس سے اس کا گوشت بآسانی پک سکتا ہے۔

10-ایک خصیہ یا دونوں خصیے نہ ہوں تو اس کی بھی قربانی درست ہے۔(فتاوی مفتی محمود)

11- پالتو یاک کی قربانی درست ہے؛ وہ گائے ہی کی ایک قسم ہے۔

12-خصی کی قربانی زیادہ افضل ہے۔خصی ہونا عیب نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں