استعمال اور غیر استعمال کے زیورات دونوں پر زکوٰۃ واجب ہے

سوال: استعمال کے زیورات پر زکوۃ واجب ہے یا نہیں  ؟

جواب:  جی ہاں  ! زیور خواہ  استعمال  کا ہی کیوں  نہ ہو زکوٰۃ  واجب ہے  ۔ ( یہی  امام  ابو حنیفہ  کا مسلک بھی ہے  )

 جیساکہ  ” مظاہر حق “اور دروس  ترمذی” میں ہے :  

“ایک دن  دو عورتیں  رسول کریم ﷺ کی خدمت  میں حاضر ہوئیں   ان دونوں  نے اپنے  ہاتھ  میں سونے  کے کڑے  پہنے ہوئے تھے  ۔ آپﷺ نے فرمایا کیا  تم ان کی زکوٰۃ ادا کرتی ہو ! انہوں نے کہا نہیں تو آپ ﷺ نے فرمایا  کیا تم یہ پسند  کرتی ہو کہ  قیامت  کے دن اللہ  تمہیں آگ  کے دو کڑے  پہنائے  ؟ انھوں نے  عرض  کیانہیں ۔ آپﷺ نے فرمایا تو  پھر  اس کی زکوۃ ادا  کیاکرو”  ( مظاہر حق :2/201) درس ترمذی  :2/453)

اپنا تبصرہ بھیجیں