محرم الحرام میں 113 مرتبہ بسم اللہ الرحمن الرحیم لکھتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اس سے پورا سال اچھا گزرتاہے اس کی کیا حقیقت ہے؟
فتویٰ نمبر:135
جواب: محرم الحرام کی پہلی تاریخ کو جو لوگ 113 مرتبہ ” بسم اللہ الرحمن الرحیم لکھتے ہیں اس کی کیا حقیقت ہےاس بارے میں ” جواھر الفقہ ” میں لکھا ہے :
“جو شخص محرم کی پہلی تاریخ کو ایک سو مرتبہ(113)مرتبہ پوری بسم اللہ الرحمن الرحیم کاغذ پرلکھ کراپنے پاس رکھےگاہر طرح کی آفات ومصائب سے محفوظ رہے گا۔” ( جواھر الفقہ :2/187)