مختصر پر اثر

سیاست ‘دین سے جدا نہیں : آج کل عوام اور اکثر پڑھے لکھے لوگ بھی یہ نظریہ  بیٹھے ہیں کہ سیاست کا مذہب  سے کیاکام ؟ وہ سیاست کو سراسر دنیا داری سمجھتے ہیں،دین وسیاست میں تفریق کے قائل  میں اور اسی وجہ  سے مذہبی  جماعتوں  کو ووٹ بھی نسبتا کم ملتا ہے حالانکہ  اسلامی  نقطہ نظر سے سیاست  کو دین سے الگ  کرنا۔۔۔دور حاضر کی بہت  بڑی جعل سازی اور تحریف  فی الدین ہے۔نبی کریم ﷺ امت کے مذہبی  راہ نما  ہونے کے ساتھ  ساتھ سیاسی قائد اور حاکم  وقت  بھی تھے۔

اقبال نے کہا تھا :

جدا ہو دین سیاست سے

تو رہ جاتی ہے چنگیزی

فرد کا انقلاب :

کوئی انقلاب  لائے یا نہ لائے ۔ ہم  اپنی ذات  میں توا نقلاب  لاسکتےہیں۔  جھوٹ۔ غبن ۔خیانت  سے خود بچیں، ہرایک   بچے  کے انقلاب  سے معاشرےمیں انقلاب  آئے گا۔

نسخہ رزق : رزق میں برکت اور کشادگی کے لیے تین  کاموں کا اہتمام  کریں :

(1)استغفار کی کثرت  کریں !

سو  سے تین  سو بار : (استغفر وا ربکم  انہ  کان  غفارا  یرسل  السماء  علیکم  مدرارا  )  ترجمہ :  اپنے رب سے مغفرت  چاہو۔ بے شک  وہ بڑا بخشنے  والا ہے وہ اس کے بدلے میں تم پر کثرت سے بارش  بھیجے گا۔

(2)جو ملے اس پر شکرا دا کریں !

 (لئن شکرتم لازیدنکم  ) ترجمہ :   اگر تم شکر کروگے تو تمہیں  ضرور  زیادہ عطا کردوں گا۔

(3) اپنی حیثیت کے مطابق کچھ  نہ کچھ  صدقہ نکالتے رہیں،

صدقہ بلاؤں  کو ٹالتا اور اللہ پاک کے غصے  کو ختم کرتا ہے/

 تاریخ  سے پہلے : “دنیا  پر ایک دور ایسا بھی گزرا  ہے جب   سمندر کا پانی میٹھا ہو اکرتا تھا، ہر درخت  پھل دار ہوتا تھا،زمین کا کوئی حصہ بنجر نہ تھا۔۔۔۔ لیکن ۔۔ جب دنیا میں پہلا گناہ ہوا اور پھر گناہ  ہوتے چلے گئے  اس وقت سے پانی،سبزہ زار اور ہر چیز کی رونق اور شیرنی میں کمی  آتی چلی گئی۔ یہاں تک  کہ سمندر کا پانی بھی کڑوا ہوگیا۔ (خطبات احتشام  جلد 5 صفحہ 243 بحوالہ رو ح المعانی )

 

اپنا تبصرہ بھیجیں