نبی اکرم صلی اللّٰہ علیہ وسلم” بحیثیت طبیب”

تیرھواں سبق

” نبی اکرم صلی اللّٰہ علیہ وسلم” کی”سیرتِ طیبہ” میں طب کے حوالے سے نہایت قیمتی ہدایات ملتی ہیں٫ یہ ایسی ہدایات ہیں جو ہر دور میں دنیا کے لئے مشعلِ راہ بنیں-“آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم” نے کئ امراض کے علاج بھی تجویز کئے ہیں-

امراض کے حوالے سے اتنی بات ذہن میں رہنی چاہئے کہ” موسم٫ آب و ہوا٫ خطہ٫ بیماری کی نوعیت٫ طریقہء استعمال اور انسانی مزاج کے لحاظ سے علاج میں فرق آتا ہے اس لئے ان نسخوں کو استعمال میں لانے سے پہلے ان باتوں کا خیال رکھیں-

“پہلے ہدایات ملاحظہ کریں٫ اس کے بعد علاج”-

“ہدایات”

1- ہر بیماری قابلِ علاج ہے-

“میرے نبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے فرمایا”اللّٰہ رب العزت نے دنیا میں کوئ بیماری ایسی نہیں اتاری جس کی کوئ دوا نہ ہو- (مرقاہ)

2-” بیماریوں کا مرکز”

“رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم” نے فرمایا”انسان کے جسم میں معدہ تالاب کی مانند ہے- پورے جسم کی رگیں معدے تک پہنچتی ہیں-جب معدہ صحتمند ہوتا ہے تو رگیں پورے جسم میں صحت و تندرستی منتقل کرتی ہیں اور جب معدہ بیمار پڑ جاتا ہے تو رگیں پورے جسم میں بیماری پہنچا دیتی ہیں-( مرقاہ)

3-“کیا ایک کی بیماری دوسرے کو لگ سکتی ہے”-

“پیارے نبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم” نے فرمایا “کوئ بیماری ایک مریض سے دوسرے کو نہیں لگتی-

“مسند احمد”میں ہے کہ ایک آدمی نے” میرے نبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم” سے سوال کیا” اے اللہ کے رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم”ہم خارش زدہ بکری خریدتے ہیں٫اسے بکریوں کے ریوڑ میں چھوڑتے ہیں تو سب بکریاں خارش زدہ ہوجاتی ہیں-“آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم” نے فرمایا”اگر یہی بات ہے تو پہلی بکری کو کس نے خارش زدہ کیا- ( مرقاہ)

4-“کسی جگہ خارش پھیل جائے تو ہمیں کیا کرنا چاہئے”-

“رسول اکرم صلی اللّٰہ علیہ وسلم” نے فرمایا” جب تمہیں کسی علاقے کے بارے میں معلوم ہو کہ وہاں طاعون پھیل گیا ہے تو اس علاقے میں نہ جاؤ- اور جب ایسے علاقے میں طاعون پھیل جائے”جہاں اس وقت تم موجود ہو تو اس علاقے سے نکل جاؤ”-

5-“جعلی ڈاکٹر کی سزا”

“رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم” نے فرمایا” جس آدمی نے “علم طب” حاصل کئے بغیر لوگوں کا علاج کیا تو نقصان کا وبال اسی پر ہے-

6-“شدید مجبوری میں حرام اشیاء سے علاج”

“حضرت انس رضی اللّٰہ عنہ” نے فرمایا” مدینہ منورہ” میں چند لوگوں کے پیٹ خراب ہو گئے- رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم” نے فرمایا کہ” مدینہ منورہ” میں اونٹوں کے چرواہے کے پاس جائیں اور اونٹوں کا پیشاپ اور دودھ پئیں-( مشکوہ) (“آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم” نے اس لئے اس کا حکم دیا کہ اس بیماری کا اس کے علاوہ کوئ علاج نہیں تھا-)

7-” کیا طبیب مریض دیکھنے کی فیس لے سکتا ہے”

“خاتم النبیین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم” نے ایک مرتبہ پچھنے لگوانے اور اس کی اجرت ادا کی”(مرقاہ)

“بیماری راحت ہے کہ عذاب”

“ابنِ مسعود رضی اللّٰہ عنہ”فرماتے ہیں کہ میں ” آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم” کے پاس آیا٫ دیکھا کہ ” آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم”بخار میں مبتلاء ہیں- میں نے ہاتھ لگایا تو کہا” اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم”آپ کو تو بہت بخار ہے- “آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم” نے فرمایا” مجھے دو آدمیوں کے برابر بخار ہے-“ابن مسعود رضی اللّٰہ عنہ” نے نے پوچھاکہ”تو کیا آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے لئے دو اجر ہیں؟ “آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم” نے فرمایا”جی ہاں! کوئ مسلمان جب کسی تکلیف میں یا بیماری میں مبتلاء ہوجاتا ہے تو “اللہ رب العزت”اس کے گناہ ایسے جھاڑتے ہیں کہ٫جیسے موسم خزاں میں درخت اپنے پتے جھاڑ دیتا ہے-(فتح الباری)

“بیماریاں اور ان کا علاج”

” شہد”

پیچش اور متعدد امراض کا علاج اس سے وابستہ ہے- مہینے میں ایک بار اگر شہد استعمال کیا جائے تو جادو کا اثر نہیں ہوتا (ابن ماجہ)

“کھجور”

“کھجور” قوت بخش ہے٫ سحر دور کرتی ہے-دل کی بیماریوں کے لئے”عجوہ کھجور” مفید ہے-

“حجامہ”

فاسد خون بیماریاں پیدا کرتا ہے- حجامہ کرا نےسے یہ فاسد خون نکل جاتا ہے٫ اس طرح سے انسان کئ طرح کی بیماریوں سے بچ جاتاہے- حجامہ “70”بیماریوں کا علاج ہے-

“کلونجی”

“کلونجی” کو خاص طریقے سے استعمال کیا جائے تو لاتعداد بیماریوں کا علاج کیا جاسکتا ہے- “میرے نبی”صلی اللّٰہ علیہ وسلم” نے فرمایا”کلونجی” میں موت کے علاوہ ہر بیماری کی شفاء ہے- (صحیح بخاری)

“باہر چرنے والی گائے کا دودھ”

“رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم” نے فرمایا”اللّٰہ تعالٰی” نے ہر بیماری کے ساتھ اس کا علاج بھی اتارا ہے٫ تم گائے کا دودھ پیا کرو کیونکہ وہ ہر قسم کے درخت سے چرتی ہے- ( اسناد صحیح)

“مکھیوں کے جراثیم کی کاٹ)

“نبیء اکرم صلی اللّٰہ علیہ وسلم” نے فرمایا” جب مکھی تم میں سے کسی کے کھانے کے برتن میں گر جائے تو تم پوری مکھی کو اس میں ڈبو دو پھر اسے باہر پھینک دو- کیونکہ اس کے ایک پر میں شفا ہے اور دوسرے میں بیماری ہے-اور مکھی کسی کھانے کی چیز میں گرتے وقت بیماری والا حصہ ڈالتی ہے-(فتح الباری)

“بہتے خون کو روکنا”

جب”رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم” کو غزوہء احد میں زخم آئے تو “حضرت فاطمہ رضی اللّٰہ عنہ” نے ایک چٹائ کے ٹکڑے کو جلاکر اس کی راکھ کو” میرے نبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم” کے زخم پر لگایا تو خون تھم گیا-

“بچھو کا زہر”

ایک بار نماز کے دوران “پیارے نبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم” کو بچھو نے ڈس لیا-“آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم،م” نےنمک اور پانی منگوا کر برتن میں (مکس)ملایا اور پھر اس آمیزے کو اپنی انگلی سے متاثرہ حصے پر ڈال کر مساج کرتے رہے اور ” “معوذ تین”(وہ اعوذ برب الناس” اور برب الفلق) پڑھ کر دم کرتے رہے-

” کھمبی”

“ارشادِ نبوی صلی اللّٰہ علیہ وسلم” ہے”کھمبی” کا پانی آنکھوں کے لئے شفاء ہے-حضرت ابو ہریرہ رضی اللّٰہُ عنہ” کہتے ہیں میں نے”3-5-یا7″ کھمبیاں لیں “انہیں نچوڑ کر شیشی میں محفوظ کر لیا٫اپنی “نابینا باندی”کو سرمے کے ساتھ ملا کر استعمال کرایا تو اس کی بینائی لوٹ آئی- (مرقاہ)

“مہندی”

” خاتم النبیین حضرت محمد مصطفی صلی اللّٰہ علیہ وسلم”سے جب کوئ “سر درد” کی شکایت کرتا تو”آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم” اسے”حجامہ” لگوانے کا کہتے اور جب کوئ”پاؤں” میں درد کی شکایت کرتا تو”آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم” اسے مہندی لگانے کا مشورہ دیتے-( مرقاہ)

” اثمد سرمہ”

“رحمت اللعالمین صلی اللّٰہ علیہ وسلم” نے فرمایا “اثمد سرمہ” لگاؤ یہ نظر کو تیز کرتا ہے-

“تلبینہ”

“امی عائشہ صدیقہ رضی اللّٰہ عنہ” مریض کو اور اپنے مردے کے غم میں نڈھال انسان کو”تلبینہ” ( جو کے آٹے کو دودھ میں پکا کراور شہد ملا کر) تناول کرنے کا کہا کرتی تھیں- اور فرمایا کرتی تھیں کہ”میں نے “رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم” کو یہ فرماتے سنا ہے کہ” تلبینہ”دل کے مرض کو راحت پہنچاتا ہے اور غم کو زائل کرتا ہے-

“نمونیہ”

“نمونیا” جسے “ذات الجنب “بھی کہتے ہیں “آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم” اس بیماری کا نسخہ “تیل اور زعفران” بتاتے تھے-

“ریشمی لباس”

“رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم”نے”حضرت زبیر بن العوام رضی اللّٰہ عنہ”اور “عبد الرحمن بن عوف رضی اللّٰہ عنہ” کو خارش کی تکلیف کی وجہ سے ( اس وقت) ریشمی لباس پہننے کی اجازت دی- ( ابنِ ماجہ)

“کشمش”

“آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم” نے فرمایا” بہترین غذا ” کشمش” ہے-پٹھوں کو مضبوط کرتی ہے-تھکاوٹ کو دور کرتی ہے-غصے کو بجھاتی ہے-منہ کی خوشبو کو پاکیزہ بناتی ہے-بلغم کو زائل کرتی ہے- اور رنگ کو صاف کرتی ہے-( جامع الاحادیث)

” سفرجل”(بہی)

“طلحہ بن عبیداللہ رضی اللّٰہ عنہ” کہتے ہیں”میں “رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم” کے پاس آیا٫”آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم” کے ہاتھ میں” سفرجل” تھا- “آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم” نے وہ میری طرف پھینکتے ہوئے فرمایا”اے ابو محمد”اسے لے لو٫ یہ دل کو راحت پہنچاتا ہے-

“کدو”(لوکی)

“رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم” نے فرمایا”کدو کو اپنے اوپر لازم پکڑو٫یہ عقل میں اضافہ کرتا ہے- اور دماغ کو بڑھاتا ہے-

“نکاح”

“رسول اکرم صلی اللّٰہ علیہ وسلم” نے فرمایا”اے نوجوانو کی جماعت!تم میں سے جو” نکاح” کی طاقت رکھتا ہے تو وہ ” نکاح” کرے-“نکاح کرنا نظریں جھکائے اور شرم گاہ کو زیادہ سے زیادہ پاکیزہ رکھنے کا ذریعہ ہے- اور جو تم میں سے “نکاح” پر قادر نہ ہو اسے چایئے کہ روزے رکھے- روزہ رکھنے سے شہوت ختم ہو جاتی ہے-( مرقاہ)

“قرآن مجید”

“رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم” نے فرمایا”شفاء دینے والی دو چیزوں کو لازم پکڑو-1-“قرآن کریم” 2-” شہد”

“تبرکات انبیاء علیہم السلام”

“حضرت عفان بن وہب رضی اللّٰہ عنہ” کہتے ہیں “مجھے گھر والوں نے “حضرت ام سلمہ رضی اللّٰہ عنہا” کے پاس پانی کا ایک پیالہ دے کر بھیجا- صورتحال یہ تھی کہ کسی بھی انسان یا بچہ کو نظر لگ جاتی یا کوئ بیماری لاحق ہوتی تو وہ “ام المومنین حضرت ام سلمہ رضی اللّٰہ عنہ” کے پاس پانی کا پیالہ بھیجتا تو”آپ رضی اللّٰہ عنہا” رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم” کا” موئے مبارک” “گھنٹی نما”چاندی کی ڈبیہ” میں سے نکال کر پانی کے برتن میں اسے حرکت دیتیں- پھر مریض اس کو پی لیتا اور اس کو شفا ہو جاتی-“راوی کہتے ہیں” کہ” میں نے”چاندی کی ڈبیہ” میں دیکھا تو اس میں چند سرخ رنگ کے بال تھے-( مرقاہ)

“آب زم زم”

“میرے پیارے نبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم” نے فرمایا “روئے زمین پر سب سے بہترین پانی” آب زم زم ہے-اس میں شفا بھی ہے اور غذائیت بھی-

“جسکی نظر لگی ہو اس کے غسل کا پانی”

“حضرت عامر بن ربیعہ” نے” حضرت سہل بن حنیف رضی اللّٰہ عنہ” کو غسل کرتے دیکھا تو کہا” کیا چاندی جیسا بدن ہے٫ یہ کہتے ہی انہیں نظر لگ گئ جس سے ان کی حالت بہت عجیب ہوگئ-“آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم” کو اطلاع ہوئ تو فرمایا”تم میں سے کوئ اپنے بھائ کو کیوں قتل کرتا ہے؟تم نے اس کے لئے برکت کی دعا کیوں نہ کی٫ اب اس کے لئے وضو کرو- تو “حضرت عامر رضی اللّٰہ عنہ” نے” اپنا چہرہ”دونوں ہاتھ کہنیوں تک٫اور دونوں پاؤں ٹخنوں تک ایک پیالے میں دھوئے اور پھر وہ پانی ” حضرت سہل” پر ڈالا گیا تو وہ ٹھیک ہو گئے اور لوگوں کے ساتھ چلنا شروع ہو گئے گویا کہ انہیں کچھ بھی نہ ہوا تھا-( مشکوہ)

“معوذ تین” پڑھ کر دم کرنا”

“اگر کسی بچہ کو نظر لگ جائے تو 3-3 بار معوذتین اور آیت الکرسی پڑھ کر دم کر دیں- بچہ پرسکون ہو جائے گا-

“تعوذ” پڑھ کر 3-3 بار تھو تھو کریں-

“نبیء کریم صلی اللّٰہ علیہ وسلم” نے فرمایا کہ “اچھا خواب “اللہ تعالیٰ” کی طرف سے ہوتا ہے اور “برا خواب” شیطان کی جانب سے”-

جب تم میں سے کوئ٫ خواب میں نا پسندیدہ چیز دیکھے٫ بیدار ہونے کے بعد” بائیں طرف “3”بار تھو تھو کرے اور اس خواب کے شر سے”اللّٰہ” کی پناہ چاہے تو وہ اسے کوئ نقصان نہیں دیگا-

“حضرت ابو سلمہ رضی اللّٰہ عنہ”کہتے ہیں”اگر میں خواب کو اپنے اوپر “پہاڑ” سے زیادہ بوجھل دیکھتا ہو تو٫اس حدیث کے بعد میں اس کی پرواہ نہیں کرتا-

(ختم شد٫13واں سبق)

حوالہ:سیرت النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم” کورس-

مرسلہ:خولہ بنت سلیمان-

“الہی گر قبول افتد زہے عزو شرف آمین-“

15-12-21بروزمنگل بمطابق 9 جمادی الاول 1443ھ

اپنا تبصرہ بھیجیں