نمازپڑھنےکےبعدیادآیاکہ دورکعت نہیں پڑھی توکیاحکم ہے

فتویٰ نمبر:1017

کوئی شخص نماز پڑھ لے، اسے یاد نہ رہے کہ کتنی رکعتیں پڑھی ہیں؟ تو بیٹھے بیٹھے دو سجدے کر لے ؟ کیا نماز ہو جائے گی؟

الجواب بعون الملک الوھاب

جس شخص کو سلام پھیرنے کے بعد نماز کی رکعتوں کے سلسلہ میں شک ہو جائے تو اس شک کا کوئی اعتبار نہیں نماز ہو جائے گی۔ 

لیکن یقین ہو جائے کہ اس نے نماز کی بعض رکعتیں چھوڑدیں ہیں ، تو اگر اس نے نماز کے خلاف کوئی کام نہ کیا ہوتو وہ چھوٹی ہوئی ركعتوں کو پڑھ لے اور سجدہ سہو کرلے اور اگر نماز ختم کرکے بول پڑا یا اور کوئی ایسی بات کی جس سے نماز ٹوٹ جاتی ہے تونماز كولوٹائے گا۔

عَنِ الْحَسَنِ ؛ فِي رَجُلٍ نَسِيَ سَجْدَةً مِنْ أول صَلاَتِهِ فَلَمْ يَذْكُرْهَا حَتَّى كَانَ فِي آخِرِ رَكْعَةٍ مِنْ صَلاَتِهِ ، قَالَ :يَسْجُدُ فِيهَا ثَلاَثَ سَجَدَاتٍ ، فَإِنْ لَمْ يَذْكُرْهَا حَتَّى يَقْضِيَ صَلاَتَهُ غَيْرَ أَنَّهُ لَمْ يُسَلِّمْ بَعْدُ ، قَالَ :يَسْجُدُ سَجْدَةً وَاحِدَةً مَا لَمْ يَتَكَلَّمْ ، فَإِنْ تَكَلَّمَ اسْتَأْنَفَ الصَّلاَة (مصنف ابن ابي شيبة الرَّجُلُ يَنْسَى السَّجْدَةَ مِنَ الصَّلاَة ، فَيَذْكُرُهَا وَهُوَ يُصَلِّي ۲۴/۲)

واللہ اعلم باالصواب

بنت سعید الرحمن

صفہ اسلامک ریسرچ سنٹر

٧رجب ١٤٣٩

اپنا تبصرہ بھیجیں