ناپاک کپڑوں میں بھول کر نماز پڑھ لی تو کیا نماز کا اعادہ لازم ہے؟

فتویٰ نمبر:983

سوال: محترم جناب مفتیان کرام! اگرکپڑے ناپاک ہوں اورنمازپڑھ لی بعدمیں یادآیاکہ کپڑوں میں گٹرکاپانی لگاتھاتوکیااب وہ نمازدہرانی ہوگی؟

والسلام

 الجواب حامداو مصليا 

گٹر کا پانی نجاست غلیظہ ہے،لہذا اگر قدر درہم(پھیلاؤ میں ہتھیلی کے برابر)سے زیادہ لگا تھا اور اسی میں نماز پڑھی ہے تو نماز دوبارہ پڑھنی ہوگی اور قدر درہم یا اس سے کم ہے تو نماز ہوگئی اعادے کی ضرورت نہیں۔

“( ای شروط الصلوٰۃ) ستۃ طہارۃ بدنہ (الی قولہ) وثوبہ ” 

(درمختار۔ط۔س۔ج۱ص۴۰۲)

“النجاسۃان کانت غلیظۃ وھی اکثر من قدر الدرھم فغسلھا فریضۃ والصلوٰۃ فیھا باطلۃ وان کانت مقدار درھم فغسلھا واجب الخ ” 

(عالمگیری کشوری ج۱ ص ۵۶۔ط۔ماجدیہ ج۱ص۵۸)

و اللہ سبحانہ اعلم

قمری تاریخ:23 صفر،1440ھ

عیسوی تاریخ:3 نومبر،2018ء

تصحیح وتصویب:مفتی انس عبد الرحیم

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے. 

فیس بک:

https://m.facebook.com/suffah1/

ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں. 

ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک

https://twitter.com/SUFFAHPK

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

www.suffahpk.com

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g6A

اپنا تبصرہ بھیجیں