قسطوں پر خریدی گئی زمین پرز کوٰۃ کا حکم

سوال: ایک شخص نے زمین خریدی ہے لیکن ابھی اسکی کچھ اقساط واجب الاداء ہیں تو کیا اس شخص پر زكوة کے احکام لاگو ہوں گے؟

الجواب:سوال میں یہ وضاحت نہیں ہے کہ یہ زمین تجارت کی غرض سے خریدی گئی ہے یا نہیں۔تاہم اس میں تفصیل یہ ہے کہ زمین اگر اپنی ضروریات کے لیے خریدی ہو تو زكوة واجب نہیں۔

لیکن اگر تجارت کی غرض سے خریدی اور ابھی تک یہ نیت برقرار ہے تو اس پر زکوٰۃ واجب ہوگی خواه قبضہ ملا ہویا نہ ملا ہو ۔ البتہ پہلے واجب الادا اقساط اور کوئی اور قرض ہے تو اسے منہا کیا جائے گا اس کے بعد دیکھا جائے گا کہ نصاب بن رہا ہے یا نہیں؟ اگر نصاب بن رہا ہو تو سال گزرنے پر زکوۃ واجب ہوگی۔

فقط-واللہ تعالی اعلم بالصواب

اپنا تبصرہ بھیجیں